دسمبر کے لئے ہمارے انعامی مقابلے کا سوال
1 دسمبر 2007سوال: جرمنی کی موجودہ چانسلر اینگلا میرکل ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس وقت وفاقی جرمنی کے نائب چانسلر کون ہیں؟
(1 فرانک والٹر شٹائن مائر
(2 گیر ہارڈ شرو ئیڈر یاپھر
(3 پیٹر شٹرُک ؟
اگر آپ ہمارے باقاعدہ سامع ہیں تو اس سوال کا جواب آپ کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔ آپ اپناجواب ایک پوسٹ کارڈ ، اپنے خط کے ساتھ کسی علیحدہ کاغذ پر لکھ کر، بذریعہ ای میل یا پھرایس ایم ایس کے ذریعے آج ہی روانہ کر دیجئے۔
انعام جیتنے والوں میں دو ریڈیو سیٹ اورکئی دوسرے قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ جیتنے والوں کا انتخاب اس مرتبہ بھی قرعہ اندازی سے ہو گا۔ مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ ہے 31 دسمبر۔
آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا براہ راست بون کے پتے پر روانہ کر سکتے ہیں۔ یہ پتے آپ ہماری اس ویب سائٹ سے بھی حاصل کرسکتے ہیں اور یہ گاہے بگاہے ہماری روزانہ نشریات کے اختتام پر بھی نشر کئے جاتے ہیں۔