1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’دسمبر کے آخر میں اسلام آباد میں دہشت گردانہ حملے کا خطرہ‘

مقبول ملک19 دسمبر 2015

پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے مطابق اسے اطلاع ملی ہے کہ اس مہینے کے آخر میں، خاص طور پر کرسمس اور سال نو کی چھٹیوں کے دنوں میں پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں ممکنہ طور پر دہشت گردانہ حملے کیے جا سکتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/1HQVY
Apex Gericht Islamabad Polizei Qadri Pakistan
تصویر: Shakoor Raheem

اسلام آباد سے ہفتہ انیس دسمبر کی شام ملنے والی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں امریکی سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو وارننگ بھی کر دی ہے، جس کے مطابق ’ممکنہ حملوں میں عبادت گاہوں اور خریداری کے مراکز کو نشانہ‘ بنایا جا سکتا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے لکھا ہے کہ اس امریکی وارننگ پر تبصرہ کرنے کے لیے ہفتے کے روز پاکستانی پولیس یا دیگر اہلکار دستیاب نہ ہو سکے۔ ایک پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکار نے، جو میڈیا سے بات چیت کا مجاز نہیں اور جس نے اپنی شناخت خفیہ رکھنا چاہی، اے پی کو بتایا کہ ’حملے کے عمومی خطرے کا اندازہ‘ تو ہے لیکن اس بارے میں کوئی مخصوص خطرات نہیں ہیں۔

اے پی کے مطابق امریکی سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو جو تنبیہ کی ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ وہ مارکیٹوں، ریستورانوں، ہوٹلوں اور عبادت گاہوں جیسے پرہجوم مقامات پر جانا اور وہاں اپنی موجودگی کا دورانیہ کم سے کم کر دیں۔

عام امریکی شہریوں کے برعکس امریکی حکومتی اہلکاروں کو اپنی نقل و حرکت کے سلسلے میں اضافی پابندیوں کا سامنا ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں