1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خلائی شٹل انڈیور: روانگی کے لئے تیار

عابد حسین / ادارت: عاطف توقیر17 جون 2009

امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے خلائی شٹل اینڈیور کی روانگی تکنیکی وجوہات کی بنا پر پلتوی کر دی ہے۔ خلائی شٹل اینڈیور کو آج بدھ کے روز امریکی ریاست فلوریڈا سے روانہ ہونا تھا۔

https://p.dw.com/p/I9Mn
خلائی شٹل انڈیور روانگی کے انتظار میںتصویر: AP

روانگی سے قبل ایندھن بھرنے کے دوران معلوم ہوا کہ شٹل سے ہائیڈروجن گیس بہہ رہی ہے۔ اس سے قبل بھی اسی تکنیکی وجہ سے خلائی شٹل اینڈیور کی روانگی ملتوی کر دی گئی تھی۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق تیرہ جون کو روانہ ہونے والی خلائی شٹل میں پیدا ہونے والے نقص کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا تھا تاہم روانگی کے لئے کی جانے والی حتمی تیاری کے دوران ایندھن کا اخراج دیکھا گیا۔

Julie Payette Thomas Marshburn Mark Polansky
موجودہ خلائی شٹل میں ایک خاتون خلاباز بھی جا رہی ہیں۔ خاتون کا تعلُق کینیڈا سے ہے۔تصویر: AP

امریکی خلائی ادارے ناسا کے ماہرین نے خلائی شٹل انڈیور کے ٹیکنیکل معاملات پر سیر حاصل بات چیت کے بعد طے کیا تھا کہ یہ خلائی شٹل بُدھ کو ہر ممکن انداز میں مگر بحافظت خلا میں قائم بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی جانب روانہ کردی جائے گی۔ بصورت دیگر بعد کے پروگراموں میں تاخیرکا امکان ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل خلائی شٹل انڈیور کے لئے تیرہ جون کو روانگی کی تاریخ شیڈیول تھی۔ مگر چند گھنٹے قبل آخری ٹیکنکل چیک اپ کے دوران معلُوم ہو سکا کہ اُس کے ایک حصے میں سیال ہائیڈروجن گیس بہہ گئی ہے اور اِس باعث روانگی کو مؤخر کردیا گیا۔ اندازوں کے مطابق اب یہ خلائی شٹل خلائی شٹل اب جولائی ہی میں روانہ ہو سکے