1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خطرناک سمندری طوفان Dean اور Sepat

19 اگست 2007

امریکی خلائی ادارے ناسا نے سمندری طوفان ڈِین کے پیشِ نظر خلائی جہاز Endeavour کو پروگرام سے ایک روز پہلے یعنی منگل کو ہی زمین پر واپس آنے کے لئے کہہ دیا ہے۔ اِسی دوران بحیرہء کیریبین اور خلیج میکسیکو کے آس پاس بسنے والے باشندے سمندر سے زیادہ سے زیادہ دور جانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ اب اِس طوفان کی ہواؤں کی رفتار بڑھ کر 240 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو چکی ہے اور یوں یہ کیٹیگری چار کا طوفان بن چکا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYGe
تصویر: DW-TV

تاہم ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے وَسط تک یہ طوفان سب سے طاقتور یعنی کیٹیگری پانچ کے طوفان کی شکل اختیار کر لے گا۔ یہ طوفان آج اتوار کو جمیکا پہنچ رہا ہے۔

چین کے جنوب مشرقی ساحلوں کے تقریباً ایک ملین انسان قریب آتے ہوئے Sepat نامی سمندری طوفان سے بچنے کے لئے محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صرف صوبے فُوجیان میں پانچ لاکھ چالیس ہزار افراد کو نشیبی علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ماہی گیروں کی پچاس ہزار کشتیاں مختلف بندرگاہوں میں پناہ تلاش کر رہی ہیں۔ ماہرینِ موسمیات نے انتہائی درجے کے خطرے کی پیشین گوئی کی ہے۔