1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خضدار حملہ، جنرل راحیل شریف کی زخمیوں سے عیادت

13 نومبر 2016

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کراچی پہنچ کر شاہ نورانی کی درگاہ پر ہوئے حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی ہے۔

https://p.dw.com/p/2SdSN
Gen. Raheel Sharief
تصویر: DW/R. Saeed

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اچانک کراچی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شاہ نورانی کی درگارہ پر ہوئے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اتوار کے دن ان کے سول ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہاں فوجی دستوں کو تعینات کر دیا گیا تھا۔

قبل ازیں میڈیا رپورٹوں کے مطابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور پاکستانی فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف گوادر سے کراچی آ کر زخمیوں کی عیادت کرنا چاہتے تھے تاہم بتایا گیا تھا کہ  ان کا یہ دورہ سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

دوسری طرف پاکستانی ‏وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان میں شاہ نورانی کے مزار پر ہونے والے دھماکے میں  ہلاک ہونے والوں کے متاثرین کے لیے پانچ لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ نواز شریف نے ہلاک شدگان کے علاوہ شدید زخمیوں کے لیے فی کس دو لاکھ جبکہ معمولی زخمی ہونے والوں کو ایک، ایک لاکھ روپے کی امداد دینے کا بھی اعلان کیا۔

Pakistan Explosion in einem Sufi-Schrein
نواز شریف نے شدید زخمیوں کے لیے فی کس دو لاکھ جبکہ معمولی زخمی ہونے والوں کو ایک، ایک لاکھ روپے کی امداد دینے کا بھی اعلان کیاتصویر: picture-alliance/dpa/R. Khan

گوادر پورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ شاہ نورانی مزار پر ہونے والے سانحہ پر وہ دکھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے بزدالانہ حملے انہیں دہشت گردی کے خلاف کارروائی سے نہیں روک سکتے۔ نواز شریف کے مطابق سی پیک کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے اور دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچل دیا جائے گا۔ اس تقریب میں ملک کی تینوں مسلح افواج کے سربراہ بھی موجود تھے۔

ادھر کراچی کے کورکمانڈر نے بھی سول ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں زخمیوں کی عیادت کی۔

بہت سی جانیں بچائی جا سکتی تھیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ