1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خصوصی انعامی مقابلہ اگست ستمبر اکتوبر 2006ء

16 اگست 2006

اگر آپ کو اپنی معلومات اور مقدر پر بھروسہ ہے تو آپ اِس مرتبہ بھی ایک سوال کا درست جواب دے کر خوبصورت انعامات کے حقدار بن سکتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYOs
تصویر: AP



یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ فٹ بال ورلڈ کپ کے مقابلے ہر چار سال کے بعد منعقد ہوتے ہیں۔ اِس مرتبہ یہ مقابلے جرمنی میں منعقد ہوئے تھے۔ ہمارے خصوصی انعامی مقابلے کا سوال ہے: آئندہ فٹ بال ورلڈ کپ کس ملک میں منعقد ہو گا :
برازیل ، آ سٹریلیا یا جنوبی افریقہ میں

اگر آپ ہمارے پروگرام باقاعدگی سے سنتے رہے ہیں، تو درست جواب کا انتخاب آپ کے لئے مشکل نہیں ہو گا۔ آپ اپنا حل ایک پوسٹ کارڈ یا اپنے خط کے ساتھ کسی علٰیحدہ کاغذ پر لکھ کر آج ہی روانہ کر دیجئے۔

انعامات جیتنے والوں کا انتخاب اِس مرتبہ بھی قرعہ اندازی سے کیا جائے گا اور جیتنے والوں میں دَس ریڈیو سَیٹ اور متعدد دیگر قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اِس خصوصی انعامی مقابلے میں شرکت کی آخری تاریخ ہے : 31 اکتوبر۔

آپ اپنے حل ہمیں کراچی ، نئی دہلی ، ڈھاکہ یا براہِ راست بون کے پتے پر بھیج سکتے ہیں ۔ یہ پتے ہر روز پروگرام کے اختتام پر نشر کئے جاتے ہیں۔