1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’جیکی‘ کو آسکر مل سکتا ہے

عابد حسین18 ستمبر 2016

نتالی پورٹمین کی فلم ’جیکی‘ کو آسکر سیزن کے دوران سینما گھروں پر پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فلم سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی اہلیہ جیکولین کی زندگی کے مختلف پہلووں پر بنائی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/1K4Ro
تصویر: picture-alliance/dpa/Foto: Stephanie Branchu/Filmfestival Venedig

اٹلی کے مشہر فلمی میلے وینس فیسیٹول میں جیکولین اوناسس کینیڈی پر بنائی جانے فلم ’جیکی‘ کو بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ اس میلے کے بعد مختلف تقسیم کار اِس فلم کے ریلیز کرنے کے حقوق حاصل کرنے کی کوششوں میں تھے لیکن کامیابی فوکس سرچ لائٹ نامی ادارے کو ملی۔ اِس ادارے نے اِس فلم کو رواں برس کے اختتامی ایام میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اٹھارہ ستمبر کو ختم ہونے والے ٹورانٹو فلم فیسٹول میں بھی فلم جیکی پیش کی گئی تھی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ وینس فیسٹیول میں اِس کے حوالے سے جہاں گرمجوشی دیکھی گئی تھی وہاں کینیڈین شہر ٹورانٹو میں اِس فلم کے لیے قدرے خاموشی اور سردمہری کا پہلو سامنے آیا ہے۔

فل ’جیکی’ میں نتالی پورٹمین نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ ناقدین کے مطابق فلم بلیک سوان میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والی پورٹمین نے اِس فلم کے چند مناظر میں جاندار کردارنگاری کا مظاہرہ کیا ہے۔ بعض ناقدین کا خیال ہے کہ کسی کسی مقام پر وہ اصل جیکولین کینیڈی کے مقابلے میں چہرے مہرے سے قدرے کمزور دکھائی دے رہی تھیں اور یہی فلم کی بڑی کمزوری ہے۔ اس فلم کے لیے سابق امریکی صدر کی جامہ زیب اہلیہ کے جدید تراش خراش کے لباس پہننے کے شوق کو خاص طور پر ملحوظ رکھتے ہوئے ڈریسز تیار کرائے گئے تھے۔

Internationale Filmfestspiele von Venedig - Film Jackie - Natalie Portman
فلم جیکی رواں برس نو دسمبر کو ریلیز کی جائے گیتصویر: Venice International Film Festival/Foto: William Gray

فلم جیکی امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے وقوعے کے عرصے کا احاطہ کرتی ہے۔ اس لحاظ سے بھی نتالی پورٹمین کے لیے جذباتی اداکاری کا خاصا موقع تھا۔ پورٹمین خود بھی جذباتی مناظر میں پرفارمنس کو پسند کرتی ہیں۔ جیکی فلم ریلیز کرنے کے حقوق فوکس سرچ لاسٹ نے حاصل کر لیے ہیں اور اِس ادارے نے فلم ریلیز کرنے کی تاریخ رواں برس نو دسمبر مقرر کی ہے۔ ناقدین کے مطابق آسکر اور دوسرے معتبر ایوارڈز کے سیزن شروع ہونے کا یہ شاندار سیزن ہوتا ہے۔

اندازہ لگایا گیا ہے کہ دسمبر میں ریلیز کی گئی کئی فلموں کو بہترین فلم کے ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔ ان میں نتالی پورٹمین کی فلم بلیک سوان کے علاوہ ’غلامی کے بارہ سال‘ نامی فلم بھی شامل ہے۔ یہ فلمیں بھی اِسی تقسیم کار ادارے یعنی فوکس سرچ لائٹ نے سینما گھروں پر نمائش کے لیے پیش کی تھیں۔ فلم جیکی کے ہدات کار پابلو لارین ہیں۔ ناقدین نے اُن کی فلم کو ایک بہتر کاوش سے تعبیر کیا ہے۔