بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں واقع جادوگوڈا یورینیم مائنز میں حال ہی میں ایک پائپ کے پھٹنے سے خطرناک تابکار مادوں کے پھیل جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا جس کے نتیجے میں وہاں کی آبادی خوف و ہراس کے سائے میں زندگی بسر کررہی ہے۔
https://p.dw.com/p/DYOP
اشتہار
حالانکہ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ خطرے کی کوئی بات نہیں ہے تاہم ماہرین نے اس سلسلے میں ایک رپورٹ بھی تیار کی ہے اور وہ اپنے اس موقف پر قائم ہیں کہ حکومت کی طرف سے لاپرواہی کا مظاہرہ ہوا ہے۔