1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوبی افریقہ کےخلاف پاکستان کا اچھا کم بیک۔

Gowhar Nazir / Ad8 فروری 2007

جنوبی افریقہ میں بُدھ کے روز پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مُظاہرہ کرتے ہوئے میچ 141رنز سے اپنے نام کرلیا۔ یہ میچ شہر ڈربَن میں کھیلا گیا۔ پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی اَفریقہ نے پاکستان کو 164رنز سے عبرتناک شکست دی تھی۔لیکن سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے اچھا کَم بیک کیا۔فی الحال سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔

https://p.dw.com/p/DYNH
تصویر: AP

اِس مرتبہ پاکستان نے ٹاس بھی جیتا اور محمد یوسُف کی ناٹ آؤٹ سنچری‘ یونُس خان کے 93رنز‘ بوم بوم آفریدی کی طرف سے چھہ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 35گیندوں میں 77رنز‘ عمران نذیر کی نصف سنچری‘ محمد آصف کی بہترین باؤلنگ‘ اور ٹیم میں موجود سِپرٹ کی جھلَک کی بدولت میچ میں فتح بھی حاصل کی۔

دوسرے میچ میں پاکستان کی کامیابی اور کَل جُمعہ کو پورٹ الیزیبیتھ میں ہونے والے تیسرے میچ کے حوالے سے پاکستان کے سابِق ٹیسٹ کرکٹر مُدثر نَذر سے لاہور میں ہمارے ساتھی طارِق سعید نے ایک خُصوصی بات چیت کی۔