1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میں ہرادیا

17 جنوری 2010

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 74 رنز سے شکست دیکر سیریز برابر کر دی ہے۔

https://p.dw.com/p/LY54
جنوبی افریقہ کے کپتان گراہم اسمتھتصویر: AP

سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ بے نتیجہ رہے تھے تاہم دوسرا میچ برطانیہ نے ایک اننگز اور98 رنز سے جیتا تھا۔ جنوبی افریقہ کے دورے پر موجود انگلش ٹیم کو وانڈررز جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ میں شروع سے ہی مشکلات کا سامنا تھا۔

انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 180 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 423 رنز بناکر اپنی اننگز ڈکلیئر کردی۔ جنوبی افریقہ کے کپتان اور اوپنر گراہم سمتھ نے ایک سو پانچ رنز بنائے تھے۔

'

Paul Collingwood England Cricket
انگلینڈ کی جانب سے پاؤل کولنگ ووڈ نے دونوں اننگز میں نمایاں بلے بازی کا مظاہرہ کیاتصویر: AP

وکٹ کیپر مارک باؤچر نے 95، ہاشم آملہ نے75جبکہ ڈی ویلیئرز نے58رنز بنائے تھے۔ جواب میں انگلش ٹیم اپنی دوسری باری میں بھی ناکام رہی اور محض 169 رنز ہی بناسکی۔ انگلینڈ کی جانب سے دونوں اننگز میں پاؤل کولنگ وڈ بالترتیب 47 اور 71 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

جنوبی افریقہ کے گیند بازوں میں سے مورن مورکل نے مجموعی طور پر آٹھ جبکہ ڈیل سٹین نے سات انگلش بلے بازوں کو آوٹ کیا۔ دونوں کو مشترکہ طور پر چوتھے ٹیسٹ کا بہترین کھلاڑی جبکہ جنوبی افریقہ کے مارک باؤچر اور انگلینڈ کے گرایم سوان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

رپورٹ : شادی ‌خان سیف

ادارت . افسر اعوان