1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جماعت الدعوۃ کے خلاف حکومتی کارروائیاں جاری

12 دسمبر 2008

ممبئی حملوں کے بعد پاکستان پر مبینہ شدت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے دباٴو میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پاکستانی سیکیورٹی حکام کے مطابق جماعت الدعوۃ کے بیسیوں کارکنوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/GFBj
ممبئی حملوں کے بعد پاکستان پر مبینہ شدت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے دباٴو میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

جماعت الدعوۃ کے خلاف کارروائیوں کے خلاف ملک کی بعض سیاسی تنظیموں نے سخت احتجاج کیا ہے۔ جمعیت علماء اسلام اور کشمیر کمیٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومتی اقدامات کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آٹھ اکتوبر دو ہزار پانچ کو مظفرآباد میں آنے والے زلزلے کے بعد جماعت الدعوۃ نے مثالی فلاحی کام کیا لیکن اس کے باوجود ان کے کارکنوں کو کبھی داد نہیں ملی، اور آج محض ایک شخص کے لئے اس تنظیم کے تمام کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

Hafiz Mohammed Saeed
اسلام آباد حکومت کا کہنا ہے کہ وہ کالعدم لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ کے بانی حافظ محمد سعید کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ فیصلے کے عین مطابق کام کرے گی۔تصویر: AP

اس حوالے سے اسلام آباد حکومت کا کہنا ہے کہ وہ کالعدم لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ کے بانی حافظ محمد سعید کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ فیصلے کے عین مطابق کام کرے گی۔

ادھر پاکستانی دفتر خارجہ میں پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ درخواست کے باوجود بھارتی حکومت نے ممبئی حملوں میں کسی پاکستانی شہری کے ملوث ہونے کے حوالے سے اب تک اسلام آباد کو ثبوت فراہم نہیں کئے ہیں۔