1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن گراں پری میں لوئیس ہملٹن کی کامیابی

21 جولائی 2008

برطانوی ڈرائیور فارمولا ون کار ریسنگ مقابلوں میں اِس سال سبقت لئے ہوئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/EftZ
جرمن گراں پری جیتنے کے بعد لوئیس ہملٹن ٹرافی اٹھائےہوئے۔تصویر: AP

جرمن گراں پری فارمولا ون کار ریسنگ مقابلے میں برطانوی ڈرائیور لوئیس ہملٹن نے زوردار مقابلے کے بعد شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ اِس کامیابی کے بعد عالمی چیمپئن شپ میں اُن کو قریب ترین حریف پر چار پوائنٹ کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ وہ میک لارن مرسیڈیز کو ڈرائیر کر رہے تھے۔

جرمن گراں پری کے آغاز پر اِس بات کا امکان تھا کہ وہ یہریس آسانی سے جیت سکتے ہیںکیونکہ پول پوزیشن پر وہ پہلی پوزیشن پر تھےمگر اُن کی ٹیم انتظامیہ کی غلطی سے کامیابی اُن سے کچھ دیر کے لئےدور ہو گئی۔ اِس بیچ فراری گاڑی پر سوار برازیل کے فلپ میسا آگے نکل گئے۔

Großbritannien Motorsport Formel 1 Fahrer Lewis Hamilton
برطانوی فارمولا ون ڈرائیور لوئیس ہملٹنتصویر: AP

مگر بعد میں لوئیس ہملٹن نے ہاکن ہائیم ریس ٹریک میں سیدھے ٹریک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پ۶ے نکلی ہوئی گاڑیوں کو مات دے دی۔ فراری گاڑی کےڈرائیور فلپ میسا نے بعد میں اِس کا اعتراف کیا کہ وہ ہملٹن کو مات دینے میں ناکم رہے ہیں۔

سابقہ عالمی چیمپئن ہسپانوی ڈرائیور آلانسو جرمن گراں پر کے دوران بہتر کارکردگی دکھانے میں کُلی طور پر ناکم رہے اوراِس سال کے دوران کوئی خاص اثر چھوڑنے میں وہکامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

جرمن گراں پری میں کامیابی حاصل کرنے کے لئےلوئیس ہملٹن کو ایک گھنٹہ اکتیس منٹ اوراکیس سیکنڈ کے قریب وقت لگا۔ اُن کے قریب ترین حریف برازیل کےڈرائیور تھےNelson Piquet جو رینالٹ گاڑی کو چلا رہے تھے اور وہ دوسرے مقام پر رہے جب کہ فلپ میسا کو تیسری پوزیشن حاصل ہوئی۔

لوئی ہملٹن اگر اِسی کارکردگی میں تسلسل رکھنے میں کامیاب ہوئے تو وہ پہلی بار فارمولا ون ڈرائیوروں کی عالمی چیمپئن جیت سکتے ہیں۔