1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن کھلاڑی مِشاعیل شوماخر کے لئے اعلیٰ اعزاز

5 ستمبر 2007

سات مرتبہ فارمولا وَن ورلڈ ڈرائیورز چیمپئن شپ جیتنے والے جرمن کھلاڑی مِشاعیل شُوماخر کو اسپین کا کھیلوں کے شعبے کا اعلیٰ ترین اعزاز پرنس آف اَستُوریا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 38 سالہ شوماخر نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں یہ خبر سن کر بے حد حیرت لیکن ظاہر ہے، خوشی بھی ہوئی ہے۔

https://p.dw.com/p/DYMh
جرمن کھلاڑی مِشاعیل شُوماخر
جرمن کھلاڑی مِشاعیل شُوماخرتصویر: AP

اِس اعزاز کے لئے ٹینس کے سٹار کھلاڑی روجر فیڈرر اور رافاعیل ناڈال بھی نامزد تھے لیکن جیوری نے بارہ کے مقابلے میں سولہ ووٹوں سے شوماخر کے حق میں فیصلہ دیا۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سابق صدر خوآن انتونیو سامارانچ کی قیادت والی جیوری نے اپنے فیصلے کے جواز میں کہا کہ شوماخر کھیلوں کی دُنیا میں ایک لیجنڈ کی حیثیت رکھتے ہیں۔