جرمن کپ بھی بائرن میونخ کے نام
16 مئی 201022 مئی کو چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں میلان ٹیم کا سامنا کرنے والی بائرن میونخ کی ٹیم نے ویردر بریمن کے خلاف کھیل کے پہلے ہاف میں اپنے برتری کا آغاز پنیلٹی سے کیا، جسے ایوٹسا اولیچ نےکھیل کے 51 ویں منٹ میں ایک خوبصورت فیلڈ گول کی مدد سے دوگنا کر دیا۔ اس گول کے بعد بریمن کی ٹیم مکمل طور پر بے بس دکھائی دی۔
بعد میں فرانک ریبیری اور باستیان شوائن شٹائیگر نے مزید ایک ایک گول کر کے کھیل کو واضح طور پر یک طرفہ بنا دیا اور بریمن کی جیت کے آخری امید بھی دم توڑ گئی۔
جرمن قومی فٹ بال لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی بائرن میونخ کی ٹیم گزشتہ نو برسوں میں پہلی مرتبہ چیمپیئز لیگ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ جرمن کپ کو بائرن میونخ اس سے قبل 14 مرتبہ اپنے نام کر چکی ہے۔
بریمن نے دو میچ میں دو مرتبہ گول کے مواقع ضائع کئے۔کھیل کے پہلے ہاف کے آٹھویں منٹ میں گول کا ایک اہم موقع ہاتھ سے گنوانے کے بعد، دوسرے ہاف میں تھوماس میولر کے پاس پر رابن نے گول پر حملہ کیا تاہم بال گول کے اوپر سے ہی باہر چلی گئی۔
رپورٹ : عاطف توقیر
ادارت : عدنان اسحاق