1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن قومی فٹ بال لیگ کے سنسنی خیز مقابلے

7 فروری 2009

جمعے کو جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ کا واحد میچ شہر بیلے فیلڈ میں کھیلا گیا۔ آرمینیا بِیلے فَیلڈ اور ہیرتھا برلن کی ٹیموں کے مابین۔ ہونے والا یہ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

https://p.dw.com/p/GowZ
بیلے فیلڈ کی نیلی جرسی میں ملبوس کھلاڑی آرتھر وشنیارک ہیرتھا برلن کے کھلاڑیوں سے گیند چھیننے کی کوشش کرتے ہوئےتصویر: AP

بیلے فیلڈ میں یہ میچ بیس ہزار سات سو تماشائیوں کی موجودگی میں شُسکو اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پہلا گول ہیرتھا برلن کی جانب سے ہوا، جو آندرے وورونن نے تیرہویں منٹ میں کیا۔ تاہم کھیل کے چوالیس ویں منٹ میں آرمینیا بیلے فیلڈ کے کھلاڑی آرتھر وِشنیارک نے موجودہ سیزن میں اپنا بارہواں گول کرتے ہوئےمیچ برابر کر دیا اور یوں ہیرتھا برلن کی ٹیم اب تک کے ٹیبل میں مجموعی کارکردگی کے اعتبار سے سرِ فہرست آنے کا سنہری موقع گنوا بیٹھی۔

سرِ دست ہیرتھا برلن سینتیس پومئنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ آرمینیا بیلے فیلڈ کی ٹیم صرف اٹھارہ پوائنٹس کے ساتھ چودہویں نمبر پر جا رہی ہے۔ ٹیبل میں پہلے نمبر پر بدستور معجزانہ کارکردگی دکھانے والی ٹیم ہوفن ہائیم جا رہی ہے، جس کے اڑتیس پوائنٹس ہیں۔

آج ہفتے کو چھ میچ کھیلے جا رہے ہیں۔ ہوفن ہائیم کا مقابلہ ٹیبل میں سب سے آخری نمبر کی ٹیم بورُسیا موئنشن گلاڈ باخ کے ساتھ ہوگا جبکہ تیسرے نمبر کی ٹیم ہیمبرگ ایس وی کا سامنا کارلسروہے فٹ بال کلب سے ہو گا۔