1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن قومی فٹ بال لیگ میں شالکے 04 بدستور پہلے نمبر پر

25 نومبر 2006

ِSchalke 04 نام ہے، اُس جرمن ٹیم کا، جو جرمن قومی فٹ بال لیگ کے اِس سیزن میں جرمن چیمپئن بننے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔ جمعے کے روز اِس ٹیم نے حریف VfL Bochum کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا اور یوں اب تک کی مجموعی کارکردگی کے اعتبار سے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔ اب تک شالکے کی ٹیم کی یہ مسلسل چوتھی فتح تھی۔

https://p.dw.com/p/DYNN
شالکے کے برازیل سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی Rafinha نے 19ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی
شالکے کے برازیل سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی Rafinha نے 19ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائیتصویر: AP

اب تک مجموعی کارکردگی کے اعتبار سے Schalke 04 کی ٹیم 29 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ 24 پوائنٹس کے ساتھ Werder Bremen کی ٹیم دوسرے، VfB Stuttgart کی ٹیم تیسرے جبکہ Bayern Munich کی ٹیم چوتھے نمبر پر جا رہی ہے۔

جرمن شہر Gelsenkirchen کی شالکے 04 ٹیم نے 1958ء کے بعد سے اب تک ایک بار بھی قومی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل نہیں کیا۔ سن 2001ء میں البتہ یہ ٹیم اِس منزل کے حصول کے بہت قریب پہنچ گئی تھی، جب Bayern کی ٹیم سے محض ایک پوائنٹ پیچھے رہی تھی۔