1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کا چھٹا میچ ڈے مکمل

رپورٹ:عابد حسین، ادارت:ندیم گِل21 ستمبر 2009

جرمن قومی فٹ بال لیگ کے چھٹے میچ ڈے کی تکمیل پر ہیمبرگ کی ٹیم پہلی پوزیشن پر ہے اور بائر لیور کوزن کی ٹیم دوسرے مقام پر ہے۔

https://p.dw.com/p/Jkig
میونخ کلب کا کھلاڑی نیورمبرگ کی ٹیم کے خلاف گول کرنے کے بعدتصویر: AP

بنڈس لیگا کا چھٹا میچ ڈے مکمل ہو گیا ہے۔ پہلی اور دوسری پوزیشن میں کوئی فریق پیدا نہیں ہوا کیونکہ اتوار کو پہلی پوزیشن کی حامل ہیمبرگ نے اپنا میچ فرینکفرٹ کے خلاف ایک ایک گول سے برابر کھیلا اور دوسری پوزیشن کی ٹیم بائر لیور کُوزن نے بریمن کی ٹیم کے خلاف اپنا میج بغیر کسی گول کے برابری پر ختم کیا۔ البتہ فرائی برگ کی ٹیم نے ہیرتھا برلن کی ٹیم کو چار گولوں سے شکست دے کر گیارہویں پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے۔ چھٹے میچ ڈے کے مکمل ہونے پو دفاعی چیمپئن وولفسبرگ کی ٹیم نویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔ شالکے کلب کا مقام ساتواں ہے۔ فرینکفرٹ کی ٹیم کی چھٹی پوزیشن ہے۔

جرمن قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا میں چھٹے میچ ڈے کے دوسرے دِن مزید پانچ کھیلے گئے۔ پہلے دِن یعنی جمعہ کو ایک میچ شیڈیول تھا جس میں شالکے کو وولفس برگ کے مقابلے میں شکست کھانا پڑی۔

ہفتہ کے دِن میچوں میں سب ے بڑا اپ سیٹ کولون ٹیم کا شٹٹ گارٹ کو دو گول سے شکست دینا تھا۔ اِس کامیابی کے بعد کولون کی ٹیم نے نیچے سے اوپر کی جانب ایک جست لگا کر پندرہویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔ اب ہیرتھا برلن کی ٹیم سب سے نیچے پہنچ گئی ہے۔

Flash-Galerie Fußball 1. Bundesliga 5. Spieltag
بنڈس لیگا کے ایک میچ کا منظرتصویر: AP

ہوفن ہائیم اور بائرن میونخ کی ٹیموں نے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کامیابیوں کے بعد دونوں ٹیمیں اپنی اپنی پوزیشنوں کو بہتر کرنے میں ضرور کامیاب ہوئی ہیں۔ بائرن میونخ نے نیورمبرگ کی ٹیم کو ہرایا اور ہوفن ہائیم کی ٹیم نے مؤنشن گلاڈباخ کو شکست دی۔ گزشتہ روز کی کامیابی کے بعد میونخ کی ٹیم اب تیسرے مقام پر آگئی ہے۔ بنڈس لیگا میں بائرن میونخ ایک ریکارڈ ساز کلب ہے جس نے کئی مرتبہ چیمپئن شپ جیتی ہے لیکن اِس سیزن کی شروعات انتہائی ماییوس کُن تھی۔ اب اُس نے مسلسل تین میچ جیت لئے ہیں۔

ہوفن ہائم نے اپنا میچ جیت کر چوتھا مقام حاصل کر لیا ہے۔ جمعہ ہی کو وولفس برگ نے شالکے کو ہرا کر پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی لیکن تازہ میچوں کے نتائج کے بعد وہ اب نویں مقام پر ہے۔

بنڈس لیگا کے ساتویں میچ ڈے کی شروعات پچیس تاریخ سے ہو گی جب ایک میچ شیڈیول کیا گیا ہے اور یہ نیورمبرگ اور بوخم کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ساتویں میچ ڈے کے سلسلے میں میں چھ میچ آئندہ ہفتہ کے دِن کھیلے جائیں گے اور پھر دو میچ آئندہ اتوار کے لئے رکھے گئے ہیں۔