1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن فٹ بال لیگ ہفتے کے روز ہونے والے مقابلے

7 فروری 2009

جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا میں آج ہفتہ کے روز چھ میچ کھیلے جارہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/Gp98
شالکےکے اسٹار کھلاڑی ہوئیویڈیستصویر: picture-alliance/dpa

پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ٹیم ہوفن ہائیم کا مقابلہ میونچن گلاڈ باخ سے ہو گا۔ گلاڈ باخ لیگ کےپوائنٹس ٹیبل پر اٹھارویں نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ شالکے چار اور بریمن کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔ بریمن 26 پوائنٹس کے ساتھ دسویں جب کہ شالکے ستائس پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔

کالس روہے کی ٹیم، ہیمبرگ کے مد مقابل ہوگی۔ لیورکوسن کا مقابلہ سٹوٹ گارڈ سے جب کہ وولفس برگ کا مقابلہ بوخم سے ہو گا۔

Bundesliga Arminia Bielefeld Hertha BSC Berlin
برلن اور بیلے فیلڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہاتصویر: AP

آج ہفتے کے روز لیگ کا ایک اور میچ فرینکفرٹ اور ایف سی کولون کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ہوفیم ہائیم کی ٹیم 38 پوائنٹس کے ساتھ جرمن فٹ بال لیگ کے پوئنٹس ٹیبل پر بدستور پہلے نمبر پر ہے اس کے علاوہ برلین 37 پوئنٹس کے ساتھ دوسرے، ہیمبرگر ایس وی 36 پوئنٹس کے ساتھ تیسرے اور بائرن میونخ کی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے۔

اس سے قبل جمعہ کے روز برلن اور بیلے فیلڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔ بیلے فیلڈ میں یہ میچ بیس ہزار سات سو تماشائیوں کی موجودگی میں شُسکو اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پہلا گول ہیرتھا برلن کی جانب سے ہوا، جو آندرے وورونن نے تیرہویں منٹ میں کیا۔ تاہم کھیل کے چوالیس ویں منٹ میں آرمینیا بیلے فیلڈ کے کھلاڑی آرتھر وِشنیارک نے موجودہ سیزن میں اپنا بارہواں گول کرتے ہوئےمیچ برابر کر دیا اور یوں ہیرتھا برلن کی ٹیم اب تک کے ٹیبل میں مجموعی کارکردگی کے اعتبار سے سرِ فہرست آنے کا سنہری موقع گنوا بیٹھی۔