1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن فٹ بال لیگ: میونخ اور ہیمبرگ کو شکست کا سامنا

26 اپریل 2009

جرمن فٹ بال لیگ کے مقابلوں میں بائرن میونخ اور ہیمبرگ کی ٹیموں کو ٹورنامنٹ جیتنے کی ریس میں زبردست دھچکا لگا ہے اور ان کی شکست نے پہلی پوزیشن کی حامل وولفسبرگ کو عمدہ موقع دیا کہ وہ اپنی پوائنٹس کی سبقتمیں اضافہ کر لے۔

https://p.dw.com/p/HeHp
ڈراٹمنڈ کے سباسطیئن کیہل، ہیمبرگ کے خلاف گول کرتے ہوئے۔تصویر: AP

ہفتہ کے روز کھیلے جانے والے جرمن قومی فٹ بال لیگ یا بندس لیگا کے انتسویں میچ ڈے کے سلسلے میں چھ میچ کھیلے گئے۔ کل نو میچوں میں سے بقیہ دو اتوار کو کھیلے جائیں گے۔

مقابلوں میں بائرن میونخ اور ہیمبرگ کی ٹیمیں شکست سے دوچار ہوئیں۔ بائرن میونخ کو ہوم گراؤنڈ میں شالکے نے ایک صفر سے ہرا دیا جب کہ ہیمبرگ کی ٹیم ڈورٹمنڈ سے دو صفر سے ہار گئی۔

Fußball Bundesliga DSC Bayer Leverkusen - Karlsruher SC Sebastian Langkamp
ہفتہ کے روز ایک میچ لیورکوزن اور کارلس روہے کے درمیان بھی کھیلا گیا۔ کارلس روہے نے یہ میچ لیور کوزن کو ایک صفر سے ہرا دیاتصویر: AP

شالکے سے میونخ کی ٹیم کا ہارنا خاصا حران کُن تھا۔ شالکے پوائنٹس ٹیبل پر میچ سے قبل چھٹی پوزیشن پر تھی۔ میچ جبت کر بھی وہ اُسی پوزیشن پر ہے۔ مگر اِس سے میونخ اب تیسرے مقام پر پہنچ گئی ہے۔

شالکے کی ٹیم نے بائرن میونخ کے خلاف گول میچ شروع ہونے کے اکیس منٹ بعد ہی کردیا تھا اور اس کے بعد میونخ کی ٹیم اس گول کو برابر کرنے کی کوششوں کے باوجود ناکامی سے دوچار رہی۔ دوسری جانب ڈارٹمنڈ نے ہیمبرگ کے خلاف پہلا گول میچ کے بتیسویں منٹ اور دوسرا پینیلٹی کک کے ذریعے میں کے نوّے ویں منٹ میں کیا۔

ہیمبرگ کی ٹیم کو ڈورٹمنڈ کی مضبوط دفاعی کھیل پیش کرنے والی ٹیم سے دو گول کے ساتھ ہارنے کے بعد ایک پوزیشن نیچے آ گئی ہے۔ ڈورٹمنڈ کو بنڈس لیگا کی ایک مشکل ٹیم قرار دیا جاتا ہے جو اپنے ڈیفنس پر انحصار کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو ناکوں چنے چبانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Fußball Bundesliga FC Bayern München - FC Schalke 04 Halil Altintop
میونخ ٹیم کے خلاف میچ کے دوران شالکے کھلاڑیوں کی صف بندیتصویر: AP

اس طرح لیگ کی سب سے مضبوط ٹیم وولفس برگ کو تین پوائنٹس کی سبقت حاصل ہے اور اگر اتوار کے روز وہ کوٹ بوس کو ہرانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وولفسبرگ کو پانچ پوائنٹس کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن کے حوالے سے قریب ترین ٹیم پر سبقت حاصل ہوجائے گی۔ کاٹ بُس کی ٹیم سردست کسی بہتر کارکردگی سے عاری دکھائی دے رہی ہے اور دوسری جانب وولفس برگ ٹیم کے حوصلے آسمان کو چُھو رہے ہیں۔ امکاناً وہ اپنا یہ میچ جبت کر اپنی پہلی پوزیشن کو مزید استحکام دینے میں کامیاب رہے گی۔

ہیرتھا برلن کی ٹیم جمعہ کے روز ہافن ہائیم کی ٹیم کو ہرا کر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ اگر میونخ جیت جاتی تو پوائنٹس ٹیبل پر خاصا ردو بدل ہوتا مگر جمعہ کے میچوں کے نتیجے سے ہیرتھا کی دوسری پوزیشن قائم و دائم ہے۔

Bundesliga Wolfsburg gegen Leverkusen
وولفس برگ کی ٹیم میں نمایاں کردار ادا کرنے والے فارورڈ کھلاڑی Grafiteتصویر: AP

البتہ اشٹٹ گارٹ کی ٹیم نے فریینکفرٹ کی ٹیم کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر مزید ایک قدم اوپر پہنچ گئی ہے۔اب وہ بندس لیگا میں چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔

بنڈس لیگا کا ایک اور میچ بریمن اور بوخم کے درمیان کھیلا گیا۔ یہ میچ بریمن نے دو کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔

اتوار کے میچ وولفس برگ کی ٹیم کی وجہ سے اہم ہیں وگرنہ اُن کی حثیت ثانوی ہے۔ کیونکہ اگر وولفس برگ میچ نہیں جیت پاتی تب بھی وہ پہلی پوزیشن پر براجمان رہے گی جب کہ مؤنشن گلاڈ باخ اور آرمینیا بیلے فیلڈ کا میچ انتہائی کم اہمیت کا حامل ہے۔

بنڈس لیگا میں اب کُل مزید پانچ اور میچ ڈے رہ گئے ہیں۔ تیسویں میچ ڈے میچ پہلی مئی سے لیکر تین مئی تک کھیلے جائیں گے۔ وولفس برگ کا مقابلہ دو مئی کو ہوفن ہائیم کے ساتھ ہے۔