1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن فٹبال لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری

1 نومبر 2009

جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کا گیارہواں میچ ڈے مکمل ہو گیا ہے۔ ویک اینڈ پر نومیچ کھلیے گئے تاہم پوائنٹس ٹیبل پر ابھی بھی لیورکوزن کی برتری قائم ہے

https://p.dw.com/p/KKXs
تصویر: picture-alliance/ dpa

اس دوران جہاں لیورکوزن، شالکے اور بریمن کی ٹمیوں کی پوائنٹس میں اضافہ ہوا، وہیں ہیمبرگ کی ٹیم کو خالی ہاتھ ہی لوٹنا پڑا۔ لیورکوزن اور شالکےکے میچ کو سب سے زیادہ اہمیت دی جا رہی تھی۔ اس میچ میں لیورکوزن کی ٹیم کو پہلے ہاف میں دو گولوں کی برتری حاصل تھی۔ لیکن دوسرے ہاف میں شالکےکی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میچ برابر کر دیا۔ لیورکوزن کی جانب سے پہلا گول کرنے والی کھلاڑی ٹونی کروس اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ انکا کہنا تھا'' پہلے ہاف میں ہماری پرفارمنس اچھی تھی، ہمیں دو صفر کی برتری حاصل تھی۔ ہم مزید گول کرسکتے تھے لیکن ہم نے میچ میں اپنی گرفت خود ہی کمزور کردی، جو ناقابل معافی ہے''۔

Mönchengladbacher Stadion im Borussia Park
تصویر: picture-alliance / Pressefoto UL

دیگر میچوں میں ہمیبرگ کی ٹیم مونش گلیڈ باخ پر دو مرتبہ برتری حاصل کرنے کے بعد تین دوسے ہار گئی۔ اس شکست کے بعد ہیمبرگ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے سے تیسری پوزیشن پر چلی گئی۔ ادہر بریمن کا نیورنبرگ کے ساتھ میچ دو دو گول سے برابر رہا ، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ اس ایک پوائنٹ کے ساتھ بریمن تیسرے سے دوسری نمبر پر آگئی ہے۔

دیگر میچوں ہننور نے کولون کو ایک صفر سے شکست دی۔ جبکہ شٹٹگارٹ اور میونخ کا میچ بغیر کسی گول کے اور وولفسبرگ اور مائنز کا میچ تین تین گولوں سے برابر رہا۔ ہوفن ہائم نے فرائی برگ کو ایک صفر سے شکست دی، جبکہ فرینکفرٹ نے یوخم کو دو ایک سے ہرا دیا۔ گیارہویں میچ ڈےکے اختتام پر تیئیس پوائٹس کے ساتھ لیورکوزن پہلے، بائیس پوائنٹس کےساتھ بریمن دوسرے جبکہ اتنے ہی یوائنٹس کے ساتھ ہی ہیمبرگ تیسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ : عدنان اسحٰق

ادارت : شادی خان سیف