1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن ایتھلیٹ نے دوسرا گولڈ میڈل مِس کر دیا

21 فروری 2010

اس بار کے اولمپک مقابلوں میں خواتین الپائن اسکینگ کے آخری مقابلے کے بعد سلالم اسپیشلسٹ ماریا ریش اور سویڈن کی آنیا پئیرسن اب ٹیکنیکل ایونٹس پر اپنی توجہ مرکوز کریں گی۔

https://p.dw.com/p/M7He
تصویر: AP

وینکوور کے ڈاؤن ٹاؤن میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ شائقین نے مقابلوں کے آٹھ دن مکمل ہونے پر Whistlers Mountains کے علاقے میں ایک شاندار رنگا رنگ ثقافتی تقریب میں شرکت کی جس میں اس علاقے کی اصل تہذیب کی عکاسی کی کوشش کی گئی تھی۔ تاہم وینکوور کے بہت سے باشندے اور سرمائی کھیلوں کی انتظامیہ سلووینیا کی ٹیم کی طرف سے کھیلوں کے لئے مناسب حفاظتی انتظامات نہ کئے جانے سے متعلق تنقید سے خوش نہیں۔ اس بار کے سرمائی اولمپک گیمز میں شروع ہی سے کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی ’سیفٹی‘ کو کڑی تنقید کا سامنا رہا ہے۔ خاص طور سے جارجیا کے ایتھلیٹ کوماری تاش ویلی کی دوران مشق حادثاتی موت کے بعد سے۔

Olympia Vancouver Kanada Snowboard Flash-Galerie
اب تک اولپمکس پر امریکی کھلاڑی چھائے ہوئے ہیںتصویر: AP

اس وقت ونٹر اولمپکس کے میڈل ٹیبل پر امریکہ 6 طلائی، 7 چاندی اور 10 کانسی کے تمغوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔ دوسرے نمبر پر ناروے ہے جس نے اب تک 5 سونے کے، اور چاندی وکانسی کے تین تین تمغے جیتے ہیں۔ جرمنی تیسرے نمبر پر ہے جس کے ایتھلیٹس نے اب تک 4 طلائی، 6 چاندی اور 4 کانسی کے تمغے حاصل کئے ہیں۔ اس بار کے ونٹر اولمپک کھیلوں کے میزبان ملک کینیڈا کے کھلاڑیوں کو آٹھویں دن تک سونے کے 4 ، اتنے ہی چاندی کے اور کانسی کا ایک تمغہ حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی ہے جبکہ جنوبی کوریا نے 4 طلائی، 3 چاندی اور 1 کانسی کا میڈل حاصل کر رکھا ہے۔

سویڈن کے ایتھلیٹس کو ملنے والے دو تمغوں کے باعث اس یورپی ملک میں کافی خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ 30 کلومیٹر کی کراس کنٹری اسکینگ کے مردوں کے مقابلے میں سویڈش ایتھلیٹس نے ایک سونے اور ایک چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ اس پر سویڈش بادشاہ اور ملکہ نے ان ’نیشنل ہیروز‘ کو دلی مبارکیاد پیش کی۔

اُدھرجرمن خاتون ایتھلیٹ ’ماریا ریش ‘ نے الپائن مقابلوں میں اپنا دوسرا گرلڈ میڈل ’مِس‘ کر دیا ہے۔ اس طرح ہفتے کے روز اس بار کے اولمپک مقابلوں میں خواتین الپائن اسکینگ کے آخری مقابلے کے بعد سلالم اسپیشلسٹ ماریا ریش اور سویڈن کی آنیا پئیرسن اب ٹیکنیکل ایونٹس پر اپنی توجہ مرکوز کریں گی۔

Olympia / Vancouver / Kumaritaschwili
مقابلوں کے آغاز سے قبل دوران مشق حادثاتی موت کا شکار ہونے والے کوماری تاش ویلی کی یاد میں ان کے مداحوں نے موم بتیاں جلا رکھی ہیںتصویر: AP

جرمن ایتھلیٹ ماریا نے دو روز قبل ہی الپائن کمبی نیشن مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔ دوسرا سونے کا تمغہ ہارنے کے بعد ماریا کا کہنا تھا:’’میں نے اپنی پوری کوشش کی، تاہم مجھ سے کچھ غلطیاں ہو گئیں۔ ہر کسی نے غلطیاں کی ہیں۔یہ دوڑ کا ایک مشکل مقابلہ تھا، جس میں روشنی بھی تیزی سے بدل رہی تھی۔ کافی ’پر پیچ ٹریک‘ سے گزرنا تھا، سب کچھ دشوار تھا۔ جن تین ایتھلیٹس نے ٹاپ کی تین پوزیشنز حاصل کیں وہ واقعی اس کی حقدار تھیں‘‘

یہ تین ایتھلیٹس تھیں، آسٹریا کی اندریا فش باخر جنہوں نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ، وینکوور کے اس گیم میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ایک کوریائی ایتھلیٹ لی یُنگ سُو اور سوئٹزرلینڈ ی ایتھلیٹ سائمن امان۔ ان دونوں نے چاندی کے تمغے جیت لئے۔

رپورٹ : کشور مصطفیٰ

ادارت : شادی خان سیف