1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں Plasma ٹیلی وژن کی مقبولیت

28 فروری 2007

جرمنی میں پہلی مرتبہ پرانی طرز کے پکچر ٹیوب ٹیلی وژن کے مقابلے میں فروخت کردہ ہموار شکل والے فلیٹ اسکرین ٹیلی وژنز کی تعداد زیادہ رہی۔

https://p.dw.com/p/DYHX
تصویر: Phoenix Design

جرمنی میں اطلاعاتی ٹیکنولوجی، ٹیلی کمیونیکیشن اور نیو میڈیا کے شعبے کی وفاقی تنظیم Bitcom کے اعداد و شمار کے مطابق 2005 کے دوران جرمنی میں تقریبا 1,6 ملین ایل سی ڈی اور Plasma ٹیلی وژنز فروخت ہوئے تھے۔ گزشتہ برس یعنی 2006 میں اس میں زبردست اضافہ ہوا اور یہ تعداد بڑھ کر 3 ملین تک جا پہنچی۔

Bitcom کی طرف سے برلن میں بتایا گیا 2005 کے دوران جرمنی میں کل 4,1 ملین پرانی طرز کے پکچر ٹیوب ٹیلی وژنز فروخت ہوئے مگر 2006 میں یہ تعداد مزید کم ہو کر 2,7 ملین تک آ گئی۔ انفارمیشن ٹیکنولوجی اور ٹیلی کوم کے شعبے کی اس مرکزی تنظیم کو توقع ہے کہ سال رواں کے دوران ملک میں فلیٹ اسکرین ٹیلی وژنز خریدنے کا رجحان مزید بڑھے گا اور سالانہ بنیادوں پر یہ تعداد قریب 4 ملین تک پہنچ جائے گی۔