1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں بچوں کی نامناسب دیکھ بھال

14 فروری 2007

بین الاقوامی تنظیم برائے تعاو ن اور ترقی (OECD) میں شامل 21 ممالک میں بچوں کی صورتحال کے تقابلی جائزہ لینے کے بعد ایک فہرست تیار کی گئی ہے۔اس فہرست میں یورپی یونین کا موجودہ صدر ملک جرمنی 11 نمبرپر ہے ۔

https://p.dw.com/p/DYHg
فائل فوٹو
فائل فوٹوتصویر: AP



اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے (UNICEF ) کی جانب سے دنیا کے 21 ترقی یافتہ ممالک اوراقتصادی طور پر مضبوط ترین معاشروں کے بچوں کی صورتحال کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں ان ممالک میں بچوں کی بہبود کے حوالے سے کئی حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ برلن میں UNICEF کے نمائندوں اور معاشرتی امور کے ماہرین نے اس رپورٹ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔