1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی: مہاجر کیمپ میں آتشزدگی، تیس افراد زخمی

صائمہ حیدر
6 جنوری 2017

شمال مغربی جرمنی کے علاقے پاڈربورن کے ایک گاؤں میں قائم مہاجر مرکز میں آتشزدگی سے کم ازکم تیس رہائشی زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

https://p.dw.com/p/2VOrZ
Deutschland Paderborn Brand in Flüchtlingsunterkunft Staumühle
معلومات کے مطابق آتشزدگی کے واقت اِس عمارت میں 500 کے قریب تارکینِ وطن رہائش پذیر تھےتصویر: picture-alliance/dpa/R. Hilker

پاڈربورن کی  ایک خاتون ترجمان نے بتایا ہے کہ ڈسٹڑکٹ کے ایک گاؤں میں پناہ گزینوں کے لیے بنائے گئے ایک مرکز میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ افراد کو امدادی کارکن فوری طور پر اسپتال لے گئے تھے جبکہ مزید چوبیس کا علاج جن میں دو فائر فائٹرز بھی شامل ہیں، وقوعہ پر ہی کر دیا گیا۔

 اِن میں زیادہ تر کو معمولی زخم آئے تھے۔ بعض کو کمر میں چوٹیں بھی آئیں۔ پاڈربورن ڈسٹرکٹ کی پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ آگ ’ہوئے فل ہوف اشٹاموہلے‘ نامی گاؤں میں سابقہ فوجی بیرکوں میں بنے ایک مہاجر مرکز میں گذشتہ دوپہر کے وقت پھوٹ پڑی تھی۔

 پولیس کے مطابق آتشزدگی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمارت مکمل طور پر جل چکی ہے اور اِس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پاڈربورن ڈسٹرکٹ کی جانب سے ملنے والی معلومات کے مطابق آتشزدگی کے وقت اِس عمارت میں 500 کے قریب تارکینِ وطن رہائش پذیر تھے۔