1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی: تنہا مہاجر بچوں کے لیے پہلا رہائشی مرکز قائم

صائمہ حیدر
13 مارچ 2017

جرمنی نے تنہا سفر کر کے پہنچنے والے کم عمر تارکینِ وطن کے لیے اپنی طرز کا پہلا رہائشی مرکز  قائم کر دیا گیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ہر ماہ اوسطاﹰ ایک سو تنہا مہاجر بچے برلن پہنچتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2Z6MA
Deutschland unbegleitete minderjährige Ausländer in Karlsruhe
پہلی بار چودہ سے اٹھارہ سال تک کے ان کم سن پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کے لیے کوئی جگہ مختص کی جائے گیتصویر: picture-alliance/dpa/U. Deck

 برلن سے شائع ہونے والے اخبار ’ٹاگس اشپیگل‘ کے مطابق ’چیک اِن‘  کے نام سے تنہا مہاجر بچوں کے لیے قائم کیے جانے والے اس مرکز کا افتتاح آج بروز پیر بتاریخ تیرہ مارچ کیا جائے گا۔ اس طرح پہلی بار چودہ سے اٹھارہ سال تک کے ان کم سن پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کے لیے کوئی جگہ مختص کی جائے گی۔

 اطلاعات کے مطابق جرمن دارالحکومت برلن میں ہر مہینے اکیلے سفر کر کے آنے والے ایسے مہاجر بچوں کی اوسط تعداد 100 کے قریب ہے۔ ’یوتھ سینیٹ ایڈمنسٹریشن‘ کے دفتر میں سرکاری طور پر اندراج ہونے کے بعد اب تک ایسے بچوں کو مختلف ہوسٹلوں میں بھیجا جا چکا ہے۔

 ان نا بالغ افراد کی سماجی دیکھ بھال کو خصوصی طور پر  ’ناموزوں‘ تصور کیا گیا ہے۔ تاہم ’چیک ان‘ میں داخلے کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان کم عمر تارکینِ وطن کو سماجی کارکنوں اور اساتذہ کی بہتر توجہ حاصل ہو سکے گی۔ اطلاعات کے مطابق چودہ سے اٹھارہ سال کی عمر کے یہ نا بالغ افراد کسی دوسری رہائش گاہ میں منتقلی تک یہاں دو ہفتے قیام کریں گے۔

 ابتدائی طور پر  ’چیک ان‘ نامی ہوسٹل میں محض دس افراد کے لیے جگہ ہے۔ تاہم عمومی طور پر یہ گنجائش پچاس افراد کے لیے ہونی چاہیے۔