1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ججوں کی بحالی کے لئے نئی قرارداد

26 مارچ 2008

پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں گزشتہ سال تین نومبر کو معزول کئے جانے والے ججوں کی بحالی کے لئے قرارداد پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYOL

پاکستان میں وزیراعظم کے انتخاب اور حلف برداری کے بعد آئندہ وفاقی کابینہ میں وزراءکی تعداد میں اتحادی جماعتوں میں اتفاق ہو گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی مشاورتی کمیٹی کے ایک اجلاس دارلحکومت اسلام آباد میں ہوا۔ جس کے بعد یہ بتایا گیا کہ وزارتوں کے محکموں کا حتمی اعلان 29 مارچ کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل کیا جائے گا۔ اس بارے میں ہونے والے ایک اجلاس میں حکومت سازی اور پاور شیئرنگ فارمولے کو بھی حتمی شکل دی گئی ۔ساتھ ہی نئی سیاسی حکومت معذول ججوں کی بحالی کی قراداد کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔ ادھر وزیراعظم کے حکم پر رہا ہونے والے معذول چیف جسٹس افتخار چوہدری نے بھی اپنی مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔
ان تمام معاملات پر ڈوئچے ویلے نے بات کی ممتاز قانون دان اور وکلاءتحریک کے رہنما جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود سے ۔