1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

٫٫ججوں کی بحالی کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں‘‘ وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی

29 اگست 2008

وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نےکہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تمام ججوں کی بحالی کے وعدے پر قائم ہے تاہم ججوں کی بحالی کی کوئی ڈیڈ لائن اس وقت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ججوں کو بحال کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔

https://p.dw.com/p/F7Fb
تصویر: AP

پاکستانی وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہماری اتحادی رہی ہے۔ آصف علی زرداری سے بھی نواز شریف کے تعلقات خوشگوار ہیں۔

وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت اس وقت دہشت گردی اور معیشت کے حوالے سے کئی مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گر اسلحہ پھینک دیں تو ان سے بات چیت کی جاسکتی ہے لیکن انہیں حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ دشت گرد متوزی حکومت چلانے کی کوشش کر رہے ہیں جو برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قبائلی علاقوں میں گوریلا جنگ سے نبرد آزما ہے جو جلد ختم نہیں ہوسکتی۔

یوسف رضا گیلا نی نے کہا کہ ملک میں بجلی کا بحران سبسڈی کے ختم کرنے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے اور اس پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ آصف علی زرداری صدارتی انتخابات سے دستبردار نہیں ہو رہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزراء کے استعفی جلد منظور کر لئے جائیں گے اور ایم کیو ایم کو جلد وفاقی حکومت میں جگہ دی جائے گی