1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جارجیا میں سیاسی تناؤ میں مزید اضافہ

رپورٹ: انعام حسن، ادارت: مقبول ملک7 مئی 2009

جارجیا میں گزشة ماہ سے جاری سیاسی تناؤ میں شدت آگئی ہے۔ جمعرات کے روزحزبِ اختلاف کےحامی مظاہرین اور پولیس حکام کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

https://p.dw.com/p/Hlc6
جارجیا میں موجودہ سیاسی تناؤ میں اضافہ بدھ کےروز اس وقت ہونا شروع ہوا تھاتصویر: AP

جارجیا میں جھڑپوں کا یہ سلسلہ اُس وقت شروع ہوا جب اپوزیشن مظاہرین صبح کے وقت دارالحکومت تبلیسی کی اہم ترین شاہراہ پرجمع ہونا شروع ہوئے اور صدر میخائل ساکاشویلی کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔ اِس دوران پولیس اہلکاروں کو مظاہرین کو روکنے کے لئے طاقت استعمال کرنا پڑی۔ پولیس کے مطابق ان جھڑپوں میں 24 شہری اور 6 سیکیورٹی اہلکارزخمی ہوئے۔

Georgien Demonstrationen und Unruhe in Tiflis
حزبِ مخالف کے رہنماؤں نےپولیس حکام پر الزام لگایا ہے کہ اس نے بلا جوازپُرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ربر کی گولیاں چلائیںتصویر: AP


حکام کے مطابق اِن جھڑپوں میں اُس وقت تیزی آئی جب مظاہرین نے ایک پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کرلیا اوراُس میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔

دوسری جانب حزبِ مخالف کے رہنماؤں نےپولیس حکام پر الزام لگایا ہے کہ اس نے بلا جوازپُرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ربر کی گولیاں چلائیں اور لاٹھی چارج کیا،حالانکہ وہ محض اپنے تین زیِِرحراست ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ان اپوزیشن کارکنوں کو پولیس نے منگل کے روز گرفتار کیا تھا۔

Tschechien EU Georgien Präsident Michail Saakaschwili bei Vaclav Klaus
صدر ساکاشویلی کے خلاف عوامی ردعمل سن 2003 کےگلابی انقلاب کے بعد سے بڑھتا ہی گیا ہےتصویر: AP

اسی دوران جارجیا کی وزارت داخلہ کےایک ترجمان نے بتایا کہ زیرحراست مظاہرین کو ملک میں قدامت پسند کلیسا کے اعلٰی نمائندوں کی ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے۔

جارجیا میں موجودہ سیاسی تناؤ میں اضافہ بدھ کےروز اس وقت ہونا شروع ہوا تھا جب نیٹو نےجارجیا میں اپنی فوجی مشقیں شروع کیں۔ ان مشقوں میںنیٹو کی رکن ریاستوں کے تقریباً 1100غیرملکی فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

جارجیا میںمغربی دفاعی اتحاد کی یہ فوجی مشقیں اس لیئے متنازعہ ہوچکی ہیں کہ روس کو، جس نے گذشتہ سال اگست میں جارجیا کے ساتھ ایِک مختصرجنگ بھی لڑی تھی، ان فوجی مشقوں کے مقاصد پرشدید اعتراض ہے۔ روس نے ان مشقوں کی منصوبہ بندی اور پھر ان کے نظام اوقات کے اعلان کے بعد بھی مطالبہ کیا تھا کہ ان مشقوں کو منسوخ یا پھر ملتوی کیا جائے، لیکن نیٹو نے ماسکو کا یہ مطالبہ تسلیم نہ کیا اور یہ مشقیں پروگرام کے مطابق شروع ہوئی تھیں۔

جہاں تک جارجیا کے صدرکی مقبولیت کا سوال ہے تو صدر ساکاشویلی کے خلاف عوامی ردعمل سن 2003 کےگلابی انقلاب کے بعد سے بڑھتا ہی گیا ہے جب کہ ملکی اپوزیشن گذشتہ برس اگست میں روس کے ساتھ پانچ روزہ جنگ کے لئے بھی انہیں ہی مورود الزام ٹھہراتی ہے۔