1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تھائی لینڈ میں معزول وزیر اعظم کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کے لئے کمیشن کا قیام

22 ستمبر 2006

تھائی لینڈ میں حکومت کا تختہ الٹنے والوں نے ایک کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو معزول حکمران تاکشین شِنا وَطرہ کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔ ٹیلی وژن پر پڑھے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کمیشن آئندہ 14 روز کے اندر اندر ایک سرکردہ جج کی قیادت میں اپنے کام کا آغاز کر دے گا۔

https://p.dw.com/p/DYJO
تھائی لینڈ کے شاہ بھُومی بول
تھائی لینڈ کے شاہ بھُومی بولتصویر: picture-alliance/ dpa

اس سے پہلے شاہ بھُومی بول نے باغیوں کے قائد اور فوج کے سربراہ Sonthi Boonyaratglin کو سرکاری طور پر حکومت تشکیل کرنے کا کام سونپ دیا ہے۔ Boonyaratglin نے کہا، اُنہیں قوی اُمید ہے کہ جلد ہی عبوری حکومت کے سربراہ کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ فوج تاکشین کے قریبی ساتھیوں کو اقتدار سے ہٹانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لئے فوج ایک نیا آئین بھی تیار کرنا چاہتی ہے۔ فوج کے نمائندوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آئین میں دی گئی کچھ مراعات کو ختم کیا جائے گا، تاکہ آئندہ کے سربراہانِ حکومت کا آسانی سے احتساب ہو سکے۔