1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تحریک انصاف اور پیپلز کے رہنما پاڑا چنار کیوں نہیں گئے؟

William Yang/ بینش جاوید
29 جون 2017

پاڑا چنار میں 23 جون کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 100 کے قریب افراد کی ہلاکت کے بعد وہاں متاثرین نے دھرنا دے رکھا ہے۔ پاڑا چنار کے رہائشی حکومت، سیاسی جماعتوں، میڈیا اور فوج سے نالاں ہیں۔

https://p.dw.com/p/2fetR
Pakistan Para Chinaar Proteste gegen Bomben-Terror
تصویر: DW/Mudassar Shah

افغان سرحد کے قریب پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقے کُرم ایجنسی کے اہم ترین شہر پاڑا چنار میں 23 جون کو دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 100 کے قریب افراد مارے گئے تھے۔ متاثرین کا شکوہ ہے کہ حکومت، فوج اور میڈیا کے علاوہ سیاسی جماعتوں نے اس حملے اور ان کے ساتھ ہونے والے سلوک کو کوئی اہمیت نہیں دی۔

حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کے مختلف عہدیدراوں سے تو کوشش کے باجود ڈی ڈبلیو کا رابطہ نہ ہو سکا مگر دو اہم اپوزیشن جماعتوں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اب تک پاڑا چنار کیوں نہیں گئے؟ اس سوال کے ساتھ ڈی ڈبلیو نے پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں سے بات چیت کی۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کا تھا کہ ان کی جماعت کے سربراہ عمران خان تو پاڑا چنار جانا چاہتے ہیں مگر ملکی فوج نے سکیورٹی وجوہات پر انہیں وہاں جانے کی اجازت نہیں دی۔

Pakistan Arif Alvi
ڈاکٹر عارف علویتصویر: picture alliance/dpa/S.Akber

دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات ونشریات قمر الزمان کائرہ کے مطابق خراب موسم کے باعث ان کی قیادت اب تک ’’چِترال‘‘ نہیں جا پائی۔ 

Qamar Zaman Kaira
قمر الزمان کائرہتصویر: picture alliance/dpa/M.Farman

تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ڈی ڈبلیو کی مکمل بات چیت سننے کے لیے نیچے دیے گئے لنکس کو پریس کیجیے۔