1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بےروزگاری میں کمی: امریکی صدر کا 6سالہ منصوبہ

7 ستمبر 2010

امریکی صدر نے بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح میں کمی کے لئے ایک چھ سالہ منصوبے کا اعلان کیا ہے۔اس منصوبے میں ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیرنو بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ کچھ کاروباری ٹیکسوں میں کمی کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/P62s
تصویر: AP

امریکی صدر باراک اوباما کی طرف سے پیش کردہ چھ سالہ منصوبے کے لئے ابتدائی طور پر پچاس بلین امریکی ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔ صدر اوباما نے مِلووکی شہر میں مزدوروں کی ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ اس نئے منصوبے کہ تحت دو لاکھ 40 ہزارکلومیٹر سڑکیں اورچھ ہزار چارسوکلومیٹر نئی ریلوے لائن تعمیر کی جائے گے۔

Repräsentantenhaus der Vereinigten Staaten und Capitol
امریکی ایوان نمائندگان کی عمارتتصویر: AP

اپوزیشن ریپبلیکن جماعت نے، جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ دو نومبر کو ہونے والے کانگرس کے انتخابات میں ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کر لے گی، اوباما کے اس منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکہ میں اس وقت بے روزگاری کی شرح 9.6 فیصد ہے۔ اسی لئے اوباما انتظامیہ پر کافی دباؤ ہے کہ وہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے تاکہ اس شرح میں کمی لائی جاسکے۔ تاہم معاشی ماہرین کے مطابق اوباما انتظامیہ کے پاس اب اس سلسلے میں زیادہ امکانات موجود نہیں ہیں۔ اقتصادی ماہرین اس بارے میں بھی زیادہ پراُمید نہیں ہیں کہ ملک کے بنیادی ڈھانچے جیسی چیزوں میں سرمایہ کاری سے امریکی معیشت پر کوئی خاطر خواہ اثر پڑے گا۔

تاہم صدر اوباما پرامید ہیں کہ تعمیراتی منصوبے شروع ہوتے ہی نئی نوکریاں سامنے آنا شروع ہوجائیں گی، مگر انتظامیہ کہ ایک سینیئر اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ نوکریاں سن 2011 سے قبل سامنے نہیں آپائیں گی۔

USA Flash-Galerie Gesundheitsreform John Boehner
امریکہ میں ریپبلیکن جماعت کے قائدِ ایوانتصویر: AP

اوباما بدھ کو کانگریس میں مالیاتی اور بزنس ریسرچ اور ترقی کے لئے ٹیکس کا ایک خاص حصہ مختص کرنے کی تجویز بھی پیش کریں گے۔ اگر دونومبر کو ہونے والے کانگرس کے انتخابات میں ریپبلیکن جماعت کو اکثریت حاصل ہوگئی تو اوباما کے لئے تعمیر نو کے اپنے نئے منصوبے کو منظور کرانا دشوار ثابت ہوسکتا ہے۔

ریپبلیکن جماعت کے قائدِ ایوان John Boehner کے مطابق اس وقت امریکہ کو ایسے کسی منصوبے کی بجائے اس بات کی ضرورت ہے کہ ڈیموکرٹس کی طرف سے بڑھائے گئے ٹیکسوں میں کمی لائی جائے، بے تحاشا اخراجات کو روکا جائے اور غیر یقینی صورتحال کو ختم کیا جائے جو کہ بے روزگاری کی شرح میں اضافے کی اصل وجوہات ہیں۔

رپورٹ : سمن جعفری

ادارت : افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں