1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تاريخ

بیف کھانے کی ویڈیو، کاجول تنقید کا نشانہ

بینش جاوید
2 مئی 2017

بالی وڈ اداکارہ کاجول سوشل میڈیا پر اس وقت موضوع بحث بن گئیں جب انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ایسی ویڈیو شائع کر دی جس میں وہ ’بیف‘ کھانے لگی ہیں۔

https://p.dw.com/p/2cDPs
Jaipur Literaturfestival
تصویر: DW/J. Sehgal

اس ویڈیو میں کاجول اپنے دوست کے ہمراہ دیکھی جا سکتی ہیں اور وہ کہہ رہی ہیں کہ وہ گائے کے گوشت سے تیار کی گئی کی ایک ڈش کھانے لگی ہیں جو کہ ان کے دوست نے تیار کی ہے۔

اس ویڈیو کے شائع ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر کئی افراد نے کاجول کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بھارتی اداکارہ کو ایک ٹوئٹ کہ ذریعے وضاحتی بیان میں کہا،’’پیر کی شب میرے دوست کی دعوت پر بھینس کے گوشت کی ایک ڈش تھی۔ یہ گوشت بھارت میں قانونی طور پر دستیاب ہے۔‘‘ کاجول نے اس بیان میں کہا کہ وہ یہ پیغام اس لیے جاری کر رہی ہیں کیوں کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے جو کسی کے مذہبی جذبات کو تکلیف پہنچا سکتا ہے اور وہ کسی کو تکلیف نہیں پہنچانا چاہتیں۔

بھارت کی ریاست مہاراشترا اور ملک کے دیگر حصوں میں گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی عائد ہے۔ سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنے والی 42 سالہ کاجول نے بعد میں اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔

گائے نے بھارتی معاشرے کو تقسیم کر دیا