1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بیتھوفن کی دھنیں جنہوں نے بے شمار لوگوں کو متاثر کیا

5 اکتوبر 2008

Beethoven نے Elise نغمے کی دھن 1810میں ترتیب دی تھی۔ یہ ایک پیانو کے طالب علم کے لئے معیاری دھن ہے۔

https://p.dw.com/p/F8iq
تصویر: AP

جس کی مشق وہ بار بار کرتا ہے کیونکہ اسے آسانی سے بجایا جا سکتا ہے۔ اور اس کی بنیادی دھن کو بار بار دھرایا جاتا ہے۔ اس کے بنیادی رومانوی اندازنے نہ صرف جرمن ٹیلی ویژن کی کلاسیکل جاسوسی ڈرامہ سیریز Derrick یا der Alte کے کہانی نویسوں کو متاثر کیا بلکہ فرانسیسی پیانو نواز Richard Clazderman بھی اس سے مسحور ہوئے ، جو 1980 کے عشرے میں جرمن ٹیلی ویژن کے پروگراموں میں کثرت سے مدعو کئے جاتے تھے۔ اس کے ساتھ ہی اطالوی گلوکار Alice کے Beethoven کی دھن پر مبنی نغمے Per Elisa کو عالمی شہرت حاصل ہوئی اور مشہور San- Romoمیلے میں Per Elisa نے ٹرافی حاصل کی۔

جرمن موسیقاروں نے اس موسیقی کو اپنے فن پاروں اور دھنون میں شامل کیا۔ کلاسیکل موسیقی کو خاص طور سے 1990 ء کے عشرے میں کثرت سے موسیقاروں نے اپنی دھنوں میں استعمال کیا کیونکہ ان کے Copy Rightsیا مالکانہ حقوق کی مدت ختم ہوگئی تھی اور اس طرح انہیں مفت استعمال کیا جا سکتا تھا۔ امریکی راک موسیقار Nas نے اس موقعہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے سماجی تنقیدی نظریات پھیلانے میں Beethoven کی مدد لی۔

کلاسیکی موسیقی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے صحافی Oliver Buslau کے خیا ل میں Beethoven کی موسیقی پاپ میوزک کے لئے بہت موزوں ہے کیونکہ اس میں ایک قسم کی بغاوت کا احساس پنہاں ہے۔

Radio D Teil 02 Folge 36 Ludwig van Beethoven

Beethoven وہ پہلے بڑے نغمہ نگار تھے۔ جنہوں نے فن کاروں کے اُس آئیڈیل کو اپنایا جسے فنکار آج بھی فخر سے اپناتے ہیں، یعنی یہ کہ میں وہ کروں گا جو اپنے جی میں آئے گا چاہے تماش بین اسے پسند کریں یا نہ کریں ۔ مجھے اس سے غرض نہیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ میں اپنی پسند پر ہی چلوں گا۔ اس سے پہلے کے نغمہ نگار مصور اور ماہرینِ تعمیرات درباری معاشرے میں شامل تھے م mozart اور ان کے مالی سرپرست بھی تھے جن کی فرمائشوں کی وہ تعمیل کرتے تھے۔ انہیں معاشرے کی ترجیحات کے مطابق چلنا پڑتا تھا۔ آج جس بات پر فنکاروں کی تعریف کی جاتی ہے اس صفت کا مظاہرہ Beethoven نے سب سے پہلے کیا۔ ان کی موسیقی میں یہ فکر بھی محسوس کی جا سکتی ہے اور میرا خیال ہے کہ آج بھی لوگ اس سے متاثر ہوتے ہیں۔

اس کا احساس Electric Light Orchestra گروپ نے بھی کیا،۔ برطانیہ کے کلاسیکی موسیقی کی تربیت پانے والے موسیقار بار بار اپنی موسیقی میں Beethoven کی دھنوں کو پیوند کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے نغمے Roll over Beethoven میں اس ماہر موسیقار کی پانچویں symphony کی پہلی دھن استعمال کی۔

کلاسیکی موسیقی کے شعبے کے صحافی Oliver Buslau نے کہا کہ یہ کچھ خاص نہیں ہے اور اس میں کچھ کمی ہے لیکن ہم یہ محسوس کرتے ہیں کہ سننے والوں پر واضح کیا گیا ہے کہ وہ چوکنا رہیں کہ اب کچھ ایسی موسیقی آنے والی ہے جس کا تعلق Beethoven سے ہے۔ تاہم شروع میں جو موسیقی پیش کی گئی ہے وہ کلاسیکی معیار کے اعتبار سے بس معمولی ہی سی ہے۔

الیکٹرک لائٹ آرکسٹرا نے صرف Beethoven کی موسیقی ہی سے نہیں چرایا بلکہ انہوں نے Chuck Berry سے بھی چرایا۔جس نے 1956ہی میں یہ گایا تھا۔ کلاسیکل موسیقی کا دور ختم ہو چکا ہے اور اب'Rock n Roll'' کا زمانہ ہے۔ایک تبدیل شدہ شکل میں رقاص گروپوں Sweet Box یا techno اور Paul Oakenfold نے بھی Beethoven سے استفادہ کیا ہے۔موسیقی کے صحافی Oliver Buslan نے کہا کہ پاپ موسیقی جو بار بار خود کو دہرانے والے چھوٹے ٹکڑوں پر مشتمل ہوتی ہے اس موسیقی سے فائدہ اٹھانے کا گر سیکھ چکی ہے۔ پاپ میوزک، موسیقی کے لحاظ سے بہت چھوٹا اور بہت متاثر کن ہونے کی وجہ سے اسے کو اچھی طرح سے استعمال کر سکتی ہے۔ Dusseldorf کے Punkبینڈ گروپ ، Die Toten Hosen نے اپنے گيت hier kommt Alex

Beethoven_2007_7655.jpg

Alexکی آمد‘‘ میں Beethoven کی نویں Symphony کی دوسری دھن سے استفادہ کیا ہے۔ یہ گیت ، فلم ''Uhrwerk Orange'' پر مبنی ڈرامے کی اسٹیج پر پیشکش کی موسیقی پر ترتیب دیا گیا ہے۔ Beethoven کو Punkحلقوں میں پیار سے ludwig Vanکہا جاتا ہے۔ اور ''Die Tote Hosen''گروپ کو Beethoven کی موسیقی کی وجہ سے ان حلقوں میںاحترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

گلوکار campino نے کہا کہ ''Uhrwerk Orange''کے لئے ایک پورے Sound Trackکو لکھنا اسے ڈرامے میں پیش کرنا اور اس طرح پہلے نمبر پر آنا یقیناً ایک سنگِ میل ہے۔ اس کے بعد سے پیچھے کی طرف جانا ممکن نہیں رہا اور ہم فنی ناقدین کی نظر میں ایک قابلِ قدر بینڈ بن گئے۔ اب نہ صرف Punkکے میوزک بینڈ بلکہ ہارڈ راک میوزک کے گروپ اور Heavy Metal بینڈز اپنے گانوں میں Beethoven کی موسیقی کو شامل کر رہے ہیں۔ Hard Rock گروپ Kiss نے اپنےنغمے great Expectation میں Beethoven کی پیانو کی دھن نمبرآٹھ کا انتخاب کیا ہے۔ Depeche ModeکےMartin Ligore نے بھی Beethovenسے استفادہ کیا ہے۔

Mondscheinدھن نمبر چودہ نے Alicia Keys اور امریکی گرل گروپn Vogueکو بھی متاثر کیا ہے۔ جنہوں نے خود اپنے اشعار کو Beethovenکے نغموں کے مطابق ڈھالا ہے۔

Beethovenکی موسیقی کی کتنے مختلف طریقوں سے تشریح کی جا سکتی ہے اس کا اندازہ Migual Ros اور راک بینڈ ڑ Rainbow سے ہوتا ہے جو Ode an Die Freude نغمے کے ڈرامائی حصوں کو اپنی موسیقی سے بالکل الگ رکھتے ہیں۔ کلاسیکی موسیقی کے شعبے کے صحافیOliver Buslau نے کہا کہ اس میں یقینا Beethoven سے انصاف نہیں کیا گیالیکن اس طرح ایک سپاٹ سے انداز میں موسیقی سے لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔تاہم اس کا Beethoven کے اصل تصور سے کوئی تعلق نہیں.