بہترین مئیرمصطفیٰ کمال؟
10 نومبر 2008میگزین کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ناظم سرمایہ کاری اور منصوبہ بندی سے اپنے شہر کو بہترین جگہ بنا سکتا ہے اور یہ تینوں ناظمین اسی اصول کے تحت کام کر رہے ہیںِ۔
میگزین نے کہا ہے کہ 36 سالہ مصطفیٰ کمال ایک ایسے شہر کا انتظام چلا رہے ہیں جہاں امن و امان کی صورت حال کشیدہ رہی ہے۔ تاہم وہ شہر کا یہ تاثر تبدیل کرنے میں مصروف ہیں، وہ بیرونی سرمایہ کاری کے لیے راہ ہموار کر رہے ہیں، بین الاقوامی روابط بڑھا رہے ہیں جبکہ شہر کو سیاحتی مرکز بنانے میں بھی غیر معمولی کردار ادا کر رہے ہیں۔
امریکی میگزین کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال اپنے اہداف کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ وہ کراچی کو دبئی جیسا شہر بنانا چاہتے ہیں جبکہ گرین کراچی کے منصوبے کے تحت شہر وسیع پیماے پر درخت لگانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ درختوں کو نقصان پہنچانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ان کی منصوبہ بندی سے جاری شہری ترقی اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے فلسفے کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔