1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

7 اپریل 2009

نیوزی لینڈ اوربھارت کے درمیان تیسراکرکٹ ٹیسٹ ڈراہوگیا۔ بھارت نے کیوی سرزمین پراکتالیس سال بعدٹیسٹ سیریزجیت لی۔

https://p.dw.com/p/HSDf
بھارتی کپتان مہیندر سنگھ دھونی اور بلے باز گوتم گمبھیرتصویر: AP

ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے میچ کے پانچویں اورآخری روزمیزبان ٹیم نے چھ سوسترہ رنزکے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز166 رنزچارکھلاڑی آوٴٹ پردوبارہ شروع کی توروس ٹیلر69 اورجیمزفرینکلن 26 رنزپربیٹنگ کررہے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 142 رنزکا اضافہ کیا۔ ٹیلر107 رنزبناکرآوٴٹ ہوئے۔ فرینکلن نے 49 رنزکی اننگزکھیلی۔

نیوزی لینڈ نے کھانے کے وقفے کے بعد آٹھ وکٹوں پر281 رنزبنائے تھے کہ بارش کے سبب کھیل روک دیا گیا۔ مسلسل بارش کی وجہ سے امپائرز نے ڈھائی گھنٹے بعد کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ بھارت کی جانب سے ہربھجن سنگھ نے چار اورظہیرخان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کی نیوزی لینڈ کی سرزمین پر1968 کے بعد ٹیسٹ سیریزمیں پہلی کامیابی ہے۔

بھارتی کپتان مہندرسنگھ دھونی نے اس جیت کو انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس کامیابی کو برقرار رکھنا زیادہ ضروری سمجھتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ڈانیئل ویٹوری نے بھارت کی جیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت کا شمار بلاشہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ بڑی کرکٹ ٹیموں ہوتا ہے۔