1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت میں کھیلا جا سکتا ہے: آسٹریلیا

15 ستمبر 2008

فیڈریشن آف انٹر نیشنل کر کٹرز ایسو سی ایشن اور آسٹریلئین کر کٹرز ایسوسی ایشن نے آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بھارت کو پاکستان کی نسبت محفوظ قرار دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/FIp3
تصویر: AP

نئی دہلی میں ہفتےکے روز ہو نے والے پانچ بم دھماکوں میں 24 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن نے فوری طور پر اپنے سیکیورٹی مشیروں سے صورتحال پر رپورٹ طلب کر لی۔

فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ٹم مے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نسبت بھارت میں سیکورٹی کی صورتحال اتنی ابتر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ بارہ ماہ کے دوران پاکستان میں 66 خود کش حملے ہوئے جن میں سے 17 حملے چیمپیئنز ٹرافی کے میزبان شہروں میں ہوئے۔ مے کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کی جانب سے دونوں ممالک کے لئے جاری ہونے والی ٹریول ایڈوائس بھی مختلف ہے۔


آسٹریلین کرکٹرز ایسو سی ایشن کے چیف ایگزیکٹو پال مارش نے بھی ٹم مے کی رائے سے اتفاق کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آسٹریلوی ٹیم بھارت میں قیام کرتی ہے تو آسٹریلیا پر دوہرا معیار اپنانے پر انگلیاں اٹھائی جائیں گی لیکن سیکیورٹی ماہرین کی رائے میں کھلاڑیوں کے لئے پاکستان کی نسبت بھارت کا دورہ کرنا زیادہ محفوظ ہے۔