1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت میں ریجنل سنیما کے فروغ کی کوششیں

27 جون 2010

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا نے رواں برس سے ایوارڈز کے تعین کے لئے ڈبل ٹیئر جیوری سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت چار سے پانچ ریجنل جیوریز قائم کی جائیں گی۔ اس کا مقصد علاقائی سنیما کو ترقی دینا ہے۔

https://p.dw.com/p/O4Bv
تصویر: AP

IFFI نے ایوارڈز کے لئے مختص نقد رقوم میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا ہے جبکہ بہترین اداکار اور بہترین اداکارہ کی کیٹیگریز کے لئے بھی نئے انعامات رکھے جا رہے ہیں۔

اس نئے نظام کی تجویز فلمسازوں کی ایک کمیٹی نے پیش کی تھی، جس کی سربراہی معروف ہدایت کار شیام بینیگل کر رہے ہیں۔ ان کی یہ سفارشات بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے قبول کر لی تھیں۔

وزیر برائے اطلاعات و نشریات امبیکا سونی کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کے نتیجے میں علاقائی سنیما کو زیادہ بڑے پیمانے پر پذیرائی ملے گی۔

Ambika Soni
بھارتی وزیر برائے اطلاعات و نشریات امبیکا سونیتصویر: UNI

انہوں نے بتایا کہ فلمسازوں کی کمیٹی نے متعدد سفارشات پیش کی تھیں، جن میں سے بیشتر منظور کر لی گئی ہیں۔ امبیکا سونی کا کہنا ہے کہ ان کی وزارت ملک بھر میں چھوٹے پیمانے پر فلم فیسٹیولز کا انعقاد جاری رکھے گی، جس کا مقصد یہ ہے کہ ایوارڈ یافتہ تمام فلموں کو ملک کے مختلف حصوں میں لے جایا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ کمیٹی سے سفارشات کو حتمی شکل میں پیش کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ بھارتی وزیر نے کہا کہ مختلف مسائل کے حل کے لئے وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت جولائی سے علاقائی سطح پر میٹنگز کا اہتمام کیا جائے۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں