1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت اور سری لنکا کے درمیان ٹوئنٹی ٹوئنٹی سیریز برابر

12 دسمبر 2009

بھارت اور سری لنکا کے درمیان ٹوئنٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل ہو گئی ہے۔ ہفتہ کو اس سیریز کا آخر میچ کھیلا گیا، جو بھارت نے چھ وکٹوں سے جیت لیا۔ یوں یہ سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/L16K
تصویر: AP

پہلا میچ بدھ کو ناگپور میں کھیلا گیا تھا، جو سری لنکا نے انتیس رنز سے جیتا۔ ہفتہ کو پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں یوراج سنگھ نے پچیس گیندوں کا سامنا کیا اور ساٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے بولنگ کا بھی شاندار مظاہر کیا اور تیئس رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کی ٹیم سات کھلاڑیوں کے نقصان پر دو سو سات رنز بنا سکی۔

بھارت نے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر دو سو گیارہ رنز بنائے جبکہ پانچ گیندیں باقی تھیں۔ سہواگ نے اڑتیس گیندوں پر اڑسٹھ رنز بنائے۔ کپتان دھونی نے اٹھائیس گیندوں کا سامنا کیا اور چھالیس رنز اسکور کئے۔

سری لنکا کی جانب سے کپتان سنگاکارا نے انسٹھ رنز بنائے۔ قبل ازیں دونوں ملکوں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز بھارت نے جیت لی تھی۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: شادی خان