1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی باؤلرز کی شاندار بیٹنگ

Shadi Khan11 اکتوبر 2008

بھارتی باؤلرز، یعنی ہر بھجن سنگھ اور ظہیر خان کی اسی رنز کی بیٹنگ پارٹنرشپ کام آئی ہے جس سے بھارت 313رنز کے باعزت ہندسےتک پہنچ گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/FY88
بھارتی باؤلر ہر بھجن سنگھتصویر: AP

بھارتی لیگ اسپنر ہر بھجن سنگھ اور فاسٹ باؤلر ظہیرخان کی 80رنز کی بیٹنگ پارٹنر شپ نے آسٹریلیاء کے خلاف کھیلے جارہے بنگلور ٹیسٹ میں بھارتی بیٹنگ لائن کی عزت رکھ لی ہے۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن، اآسٹریلیاء کے 430 کے جواب میں بھارت نے 8 وکٹیں گنواگر 313رنز بنائے ، کریز پر ظہر خان 35اور کپتان انیل کمبلےبغیر کوئی رن بنائے پر موجودہیں۔

تیسرے دن کے کھیل کی خاص بات آسٹریلیوی فاسٹ باؤلر مشل جانسن کی شاندار گیند بازی رہی جنہوں نے سہواگ، ٹنڈولکر، لکشمن اور گنگولی کو پولین کی راہ دکھا کر میچ پر آسٹریلیاء کی گرفت بڑی حد مضبوط کردی تھی۔بھارت کی جانب سے ہربھجن سنگھ 54، راہول ڈریوڈ 51، سارو گنگولی 47 اور وریندر سہواگ 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔

لٹل ماسٹر، سچن ٹنڈولکر کو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین کا اعزاز حاصل کرنے کیلئے 77رنز چاہیے تھے لیکن وہ صرف تیرہ رنز بناکر جانسن کا شکار ہوگئے۔یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 11953 رنز کا ریکارڈعظیم ویسٹ انڈئن بیٹسمین برائن لارا کےپاس ہے۔

بھارت آسٹریلیاء کےدرمیان کھیلے جارہے بنگلور ٹیسٹ کے تیسرے دن، آغاز سے ہی ا‍ٓسٹریلئن باولرز چھائے رہے، جنہوں نے پانچ بھارتی بلے بازوں کو صرف ایک سو پچپن رنز پر پولین کی راہ دکھا کر، بھارت کوفالو آن کے خطرے سے دوچار کردیا تھا۔لیکن ایسے میں بھارتی باولرز، یعنی ہر بھجن سنگھ اور ظہیر خان کی اسی رنز کی بیٹنگ پارٹنرشپ کام آئی ہے جس سے بھارت 313رنز کے باعزت ہندسےتک پہنچ گیا ہے۔