1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بيوی پر تشدد کے باعث سفارتکار کی دہلی واپسی

18 جنوری 2011

بھارتی حکومت نے اعلان کيا ہے کہ وہ اپنے ايک سينئر سفارتکار کو اس لئے برطانيہ سے واپس بلا رہی ہے کيونکہ اس سفارتکار پر اپنی اہليہ پر تشدد کرنے کا الزام ہے۔

https://p.dw.com/p/zzFN
بھارت ميں مذہبی تنازعہتصویر: AP

ليکن بھارتی حکومت نے يہ بھی کہا گيا ہے کہ وہ اپنے اس سفارتکار کے سفارتی تحفظ کو ختم نہيں کررہی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وشنو پرکاش نے کہا کہ سفارتی افسر کو نئی دہلی واپس بلانے کا فيصلہ کيا جاچکا ہے۔ برطانيہ کے ايک اخبار ميل آن سنڈے نے خبر دی ہے کہ انيل ورما نامی اس سفارتکار نے 11 دسمبر کو شمالی لندن ميں واقع اپنے مکان ميں اپنی بيوی پرحملہ کيا تھا۔

U-Bahnbau in Neu Dehli Indien
دہلی ميں انڈر گراؤنڈ ريلوے کی تعميرتصویر: AP

ہمسايوں نے ورما کی اہليہ پارو ميتا کی چيخيں سننے کے بعد اُنہيں گھر سے نکل کر سڑک پر بھاگتے ہوئے ديکھا۔ اُن کی ناک سے خون بہہ رہا تھا۔ برطانوی وزارت خارجہ نے کہا کہ اُس نے بھارت سے سرکاری طور پر ورما کے سفارتی تحفظ کو ختم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ ان کے خلاف برطانيہ ميں قانونی کارروائی کی جاسکے۔

تاہم بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان پرکاش نے کہا کہ کسی بھی مجرمانہ اقدام کے ثابت ہونے پر بھارتی قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا: ’’ ہم اس معاملے پر بہت سنجيدگی سے توجہ دے رہے ہيں۔ ہمارے يہاں قانون کی پابندی کی جاتی ہے، جو بھی کوئی غلط کام کرتا ہے اس کے خلاف ملکی قانون کے تحت کارروائی کی جاتی ہے۔‘‘

بتايا جاتا ہے کہ بھارتی سفارتکار نے بار بار اس کرسمس ٹری کی وجہ سے غصہ ظاہر کيا جو اُن کی بيوی کو ايک رشتے دار نے ديا تھا۔ اخبار دی ميل کے مطابق پارومتا ورما اب اپنے پانچ سالہ بیٹے کے ساتھ کہيں چھپی ہوئی ہيں اور اُنہوں نے انسانی ہمدردی کی بنياد پر برطانيہ ميں قيام کی درخواست داخل کر دی ہے۔ ايک سابق بھارتی سفير کے۔سی۔ سنگھ نے کہا کہ سفارتکار کے سفارتی تحفظ کو ختم کر دينا بھارتی وزارت خارجہ کی کسی بھی کارروائی کا حصہ نہيں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امريکہ اور روس جيسے بڑے ممالک اپنے سفارتکاروں کے خلاف خود کارروائی کرتے ہیں۔ وہ انہيں اپنے آپ سے جدا نہيں کرتے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف ہونا چاہيے اور ہوگا ليکن وہاں برطانيہ ميں نہيں۔

رپورٹ: شہاب احمد صدیقی

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں