’دا کِس‘ آسٹريا کے معروف مصور گسٹاو کليمٹ کے مشہور ترين فن پاروں ميں سے ايک ہے اور يہ ويانا کے بيلوا ديرے ميوزيم ميں نمائش کے ليے موجود ہے۔ يہ ميوزيم آج کل کوششوں ميں ہے کہ کمزور بينائی کے حامل افراد کے ليے بھی يہ ممکن بنايا جا سکے کہ وہ فن پارے ديکھ کر يا انہيں محسوس کر کے انہيں سرا سکيں۔