1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز ، قومی ٹیم کا اعلان

30 مارچ 2008

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف اگلے ماہ سے شروع ہونے والی سیریز کے لئے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYMB

پاکستان کے کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے دو ایک روزہ میچوں کے لئے پاکستانی ٹیم کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ان 16 کھلاڑیوں میں فاسٹ بالر شعیب اختر اور محمد آصف شامل نہیں ہیں۔ جبکہ ٹیم کی کپتانی شعیب ملک کریں گے۔ دورسے کھلاڑیوں میں سلمان بٹ، محمد یوسف ، یونس خان ، کامران اکمل ، شاہد آفریدی ، سہیل تنویر ، ناصر جمشید ، وہاب ریاض ، عمر گل ، سہیل خان ، راو افتخار ، فواد عالم ، مصباح الحق بازید خان اور سرفراز احمد شامل ہیں۔ یہ سیریز آٹھ اپریل سے شروع ہورہی ہے اور اس میں پانچ ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔ سلیکشن کمیٹی نے بتایا کہ محمد آصف کو ان فٹ ہونے کی بناءپر شامل نہیں کیا گیا جبکہ شعیب اختر کو نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے سلیکٹ نہیں کیا گیا۔

دوسری طرف بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جانے والے پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کہ بغیر ختم ہو گیا۔ چنائی میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ کی خاص بات وریندر سہواگ کی ٹرپل سنچری اور راہول ڈریوڈ کے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کرنا تھا۔ اس طرح ڈریوڈ دنیا کے چھٹے اور بھارت کے تیسرے کھلاڑی بن گئے کہ جنہوں نے دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔