1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنکاک میں ہوائی اڈے کا گھیراؤ ختم

3 دسمبر 2008

تھائی لینڈ میں حالات آہستہ آہستہ معمول پر آرہے ہیں اورگزشتہ ایک ہفتے سے وہاں پھنسے تقریباً ساڑھے تین لاکھ غیر ملکی سیاح اپنے ملکوں کی جانب واپس جارہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/G8O9
کئی روز سے دارالحکومت بینکاک کے دو بڑے فضائی اڈوں پر ڈیرہ جمایا ہوا تھا،تصویر: AP

تھائی لینڈ کی اپوزیشن جماعت پیپلز ایلائنس فار ڈیموکریسی کے ہزاروں مظاہرین نے کئی روز سے دارالحکومت بینکاک کے دو بڑے فضائی اڈوں پر ڈیرہ جمایا ہوا تھا، جس سے اندورن ملک اور بین الاقوامی پروازیں بُری طرح متاثر ہوئی تھیں۔ مظاہرین، دستوری عدالت کے اُس اہم فیصلے کے بعد اپنا احتجاج ختم کرنے پر راضی ہوگئے، جس میں ملکی وزیر اعظم سومچائے وونگ ساوات کی تمام سیاسی سرگرمیوں پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی جبکہ حکمران جماعت People Power Party کو کالعدم قرار دیا گیا۔

Unruhe in Thailand
مظاہرین، دستوری عدالت کے اُس اہم فیصلے کے بعد اپنا احتجاج ختم کرنے پر راضی ہوگئے ہیںتصویر: AP

آئینی عدالت کے اس فیصلے میں حکمران جماعت کے ساتھ ساتھ مخلوط حکومت میں شامل دو دیگر جماعتوں کے علاوہ کئی چوٹی کے سیاستدانوں کے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی گئی۔ مزکورہ فیصلے کے بعد تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم Chaowarat Chandeerakul عبوری حکومت کی سرپرستی کررہے ہیں۔

Proteste in Thailand Bangkok
تھائی لینڈ میں حال آہستہ آہستہ معمول پر آ رہے ہیں۔تصویر: AP

اب تک بنکاک میں حکومت کرنے والی جماعت پیپلز پاورپارٹی اور اس کی دو چھوٹی حکومتی اتحادی جماعتوں پر انتخابی دھاندلیوں کے الزام ثابت ہوجانے پر ملکی آئینی عدالت نے ان پر پابندی تو لگا دی ہے مگر یہ جماعتیں بلا تاخیر نئے ناموں کے ساتھ خود کو دوبارہ منظم کرنا چاہتی ہیں۔ انہی پارٹیوں میں سے مستعفی ہوجانے والے سابق وزیراعظم سومچائی وونگ ساوات کا جانشین چنا جائے گا ۔ عدالتی فیصلے کے بعد سومچائی وونگ ساوات تقریبا ایک سو دیگر سرکردہ سیاستدانوں کے ہمراہ اگلے پانچ برس تک سیاست میں حصہ نہیں لے سکتے۔