1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا کا ساتواں میچ ڈے ، بائرن میونخ کی ایک اور شکست

4 اکتوبر 2010

جرمن وفاقی فٹ بال لیگ کے ساتویں میچ ڈے کے آخری دن کھیلے گئے ایک میچ میں ڈورٹمنڈ نے دفاعی چیمپیئن بائرن میونخ کو صفر دو سے شکست دے دی ہے۔

https://p.dw.com/p/PTTL
بائرن میونخ کے سٹار کھلاڑی شوائن شٹائیگر بال چھیننے کی کوشش میںتصویر: dapd

ساتویں میچ ڈے کے آخری دن دیگر میچز میں شٹٹ گارٹ کی ٹیم، فرینکفرٹ سے ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہاری جبکہ لیورکوزن اور بریمن کا میچ دو دو گول سے برابر رہا۔

بنڈس لیگا کے ساتویں میچ ڈے کے تیسرے اور آخری دن بائرن میونخ اور ڈورٹمنڈ کے مابین کھیلا گیا میچ شائقین فٹ بال کی توجہ کا مرکز تھا۔ اس میچ میں ڈورٹمنڈ کے کلب نے اپنے کھیل سے دفاعی چیمپیئن کو بے بس کر دیا اور دو صفر سے میچ اختتام پذیر کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

کھیل کے بعد میونخ کے کپتان مارک فان بومل نے صحافیوں کو بتایا، ’ڈورٹمنڈ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ ہم نے بُرا کھیل پیش کیا۔‘ انہوں نے کہا کہ میونخ کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کے تو مواقع ضائع کئے ہی، ساتھ ہی اپنی غلطیوں سے گول بھی کروائے،’ ہم نے بالخصوص پہلے ہاف میں کئی مواقع کھو دیے۔‘

Fußball Bundesliga Stuttgart Frankfurt Flash-Galerie
شٹٹ گارٹ اور فرینکفرٹ کلبوں کے مابین میچ دو دو گول سے برابر رہاتصویر: dapd

ڈورٹمنڈ کی ٹیم نے میونخ کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے، بوروسیا ڈورٹمنڈ نے اپنے سات میں سے چھ میچ جیتے ہیں اور اس کے 18پوائنٹس ہیں۔ رواں سیزن میں ایس وی سی مائنز نے اپنے تمام سات میچوں میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے اور وہ 21 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر ہے۔

اتوارکو بنڈس لیگا کے سلسلے میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ویردر بریمن اوربائرن لیورکوزن مد مقابل تھے۔ یہ میچ دو دو گول سے برابر ہوا۔ لیورکوزن کا یہ میچ برابر ہونے کی وجہ سے اس نے پوائنٹس ٹیبل پرتیسری پوزیشن پر براجمان ہونے کا موقع ضائع کردیا ہے۔ اس نے سات میچز میں سے تین جیتے ہیں، تین ہارے ہیں جبکہ ایک برابرکھیلا ہے۔ بریمن کی ٹیم کے اس وقت کل پوائنٹس آٹھ ہیں اور وہ ساتویں میچ ڈے کے اختتام پر 13ویں نمبر پر ہے۔

اتوار کو کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں فرینکفرٹ نے وی ایف بی شٹٹ گارٹ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔ رواں سیزن میں شٹٹ گارٹ کی یہ چھٹی شکست رہی۔ اس نے ابھی تک صرف ایک ہی میچ جیت رکھا ہے۔

Fußball Bundesliga Leverkusen Bremen Flash-Galerie
ویردر بریمن بمقابلہ بائرن لیورکوزن، میچ کا ایک منظرتصویر: picture alliance/Pressefoto Ulmer

ساتویں میچ ڈے کے اختتام پر بنڈس لیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مائنز کے پاس ہے جبکہ دوسرے نمبر پر بوروسیا ڈورٹمنڈ ہے۔ تیسری پوزیشن ہینوور96 کے پاس ہے، جس نے اپنے سات میچوں کے بعد تیرہ پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید