بنڈس لیگا کا بارہواں میچ ڈے، ہفتہ کے مقابلے
8 نومبر 2009میچ کے آغاز سے بائرن میونخ کے کھلاڑی حاوی رہے۔ تاہم شالکے کی جانب سے جواں سالہ یوئیل ماتیپ نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو شکست سے بچا لیا۔
دوسرے میچ میں وولفس برگ نے ہوفن ہائیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ فرائبرگ نے بھی بوخم کو دو ایک سے شکست دی۔ مونشن گلاڈباخ اور شٹٹ گارٹ کے درمیان میچ ڈرا ہوا، دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر پائیں جبکہ دِن کے آخری میچ میں مائنز نے نیورن بیرگ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا۔
بارہویں میچ ڈے کے پہلے روز جمعہ کو صرف ایک میچ کھیلا گیا، جس میں بائر نے ائنٹراخٹ کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔
اتوار کو اس میچ ڈے کا آخری دن ہے۔ اس روز تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ہینوور اورہیمبرگ کے درمیان ہوگا۔ دوسرے میچ میں برلن اور کولون آمنے سامنے ہوں گے جبکہ آخری میچ میں بریمن ڈورٹمنڈ کے مدمقابل ہوگا۔
بنڈس لیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر شالکے اس وقت چوتھی پوزیشن پر ہے۔ پہلے نمبر پر لیورکوزین ہے، دوسری پوزیشن بریمن کے پاس ہے جبکہ تیسری ہیمبرگ کے پاس۔ وولفسبرگ پانچویں نمبر پر ہے۔
رپورٹ: ندیم گِل
ادارت: کشور مصطفیٰ