1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: دفاعی چیمپیئن بائرن میونخ کے لئے سیزن بھاری

12 ستمبر 2010

جرمنی کی قومی فٹبال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کا تیسرا میچ ڈے جاری ہے۔ اس سلسلے میں ہفتہ کو چھ میچ کھیلے گئے۔ میچ ڈے کے تیسرے روز اتوار کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔

https://p.dw.com/p/PA1K
بائرن میونخ کے کھلاڑی تھامس میولرتصویر: AP

ہفتہ کو ایک اہم میچ دفاعی چیمپئین بائرن میونخ اور ویرڈر بریمن کے درمیان بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں کے لئے موجودہ سیزن کا آغاز کچھ زیادہ اچھا نہیں ہوا۔ پوائنٹس ٹیبل پر بریمن اس وقت 10ویں جبکہ بائرن میونخ 11ویں پوزیشن پر ہے۔

ہفتہ ہی کے دن کھیلے گئے ایک اور میچ میں فرینکفرٹ نے مونشن گلاڈ باخ کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ سے باہر گزشتہ سولہ سال کی سب سے بڑی جیت حاصل کی، جو صفر کے مقابلے میں چار گول کی تھی۔

دیگر میچوں میں بائرلیورکوزین اور ہینوور کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر رہا، ڈورٹمنڈ کے ہاتھوں وولفس بُرگ کی صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست جبکہ فرائی بُرگ نے شٹٹ گارٹ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ ہفتہ کے دن کھیلا گیا چھٹا میچ ہیمبرگ اور نیورمبرگ کے درمیان تھا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔

1. Bundesliga Saison 2010 2011 3. Spieltag Hannover 96 - Bayer 04 Leverkusen Flash-Galerie
ہینوور اور لیورکوزین کے کھلاڑیتصویر: dapd

تیسرے میچ ڈے کے اب تک کھیلے گئے سات میچوں کے بعد بنڈس لیگا پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست ٹیم ہوفن ہائیم ہے، جس کے پاس نو پوائنٹس ہیں۔ دوسرے نمبر پر سات پوائنٹس کے ساتھ ہیمبرگ ہے جبکہ تیسرے نمبر پر سات ہی پوائنٹس کے ساتھ ہینوور ہے۔ چوتھی پوزیشن اور پانچویں پوزیشن بالترتیب کائزس لاؤٹن اور مائنز کے پاس ہے اور دونوں ٹیموں نے چھ چھ پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں۔

بنڈس لیگا تھرڈ میچ ڈے کے سلسلے میں اتوار کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا معرکہ کائزس لاؤٹن اور مائنز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا میچ کولون اور سینٹ پاؤلی کےدرمیان کھیلا جائے گا۔

1. Bundesliga Saison 2010 2011 3. Spieltag Borussia Moenchengladbach - Eintracht Frankfurt Flash-Galerie
مونشن گلاڈباخ اور فرینکفرٹ کے درمیان میچتصویر: dapd

رپورٹ : افسر اعوان

ادارت : ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید