1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: بائرن میونخ اور موئنشن گلاڈباخ کا میچ برابر

7 نومبر 2010

جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا میں مسلسل غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی دفاعی چیمپئن بائرن میونخ کی ٹیم لیگ چارٹ کی اٹھارہویں نمبر پر موجود ٹیم سے بھی نہ جیت پائی۔

https://p.dw.com/p/Q0jz
تصویر: AP

ہفتے کے روز موئنشن گلاڈباخ کے خلاف بائرن میونخ کی ٹیم کا مقابلہ تین تین سے برابر رہا۔ میچ کے پہلے ہاف کے اختتام پر دو ایک سے برتری لئے ہوئے بائرن میونخ کی ٹیم کے خلاف موئنشن گلاڈباخ کی قدرےکمزور سمجھی جانے والی ٹیم نے ناقابل فراموش کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ اپنے حق میں کر لیا۔ بائرن میونخ اس حوالے سے خوش قسمت رہی کہ میچ کے 83 ویں منٹ تک موئنشن گلاڈباخ تین دو سے یہ میچ جیت رہی تھی تاہم 84 ویں منٹ میں فلیپ لاہم نے گول کر کے میچ پر موئنشن گلاڈباخ کی برتری ختم کر دی۔ اس میچ کے برابر ہوجانے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر گیارہ میچ کھیلنے کے بعد 16 پوائنٹس کے ساتھ بائرن میونخ کی ٹیم نویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

Fußball Bundesliga VfL Borussia Mönchengladbach gegen Bayern München Flash-Galerie
موئنشن گلاڈباخ کی ٹیم کھیل کے دوسرے ہاف میں چھائی رہیتصویر: AP

ہفتے کے روز کھیلے گئے ایک اور میچ میں لیگ چارٹ پر دوسرے نمبر پر موجود ٹیم مائنز نے فرائی برگ کے خلاف صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست کے بعد کم از کم ایک دن کے لئے پوائنٹس چارٹس پر پہلی پوزیشن پر آنے کا موقع گنوا دیا۔

بنڈس لیگا کے پوائنٹس چارٹ پر اس وقت سرفہرست ٹیم ڈورٹمنڈ آج اتوار کو ہینوور کے خلاف اپنا میچ کھیلے گی۔

اس وقت بنڈس لیگا پوائنٹس چارٹ پر ڈورٹمنڈ اب تک کھیلے گئے دس میچوں کے بعد 25 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ مائنز گیارہ میچوں میں 24 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ فرینکفرٹ کی ٹیم ہفتے کے روز وولفس برگ کو تین ایک سے شکست دینے کے بعد 19 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آ گئی ہے۔ ہوفن ہائم کے اٹھارہ پوائنٹس ہیں اور وہ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ لیورکوزن کی ٹیم کے بھی 18 پوائنٹس ہیں تاہم کم گول اوسط کی وجہ سے اس کی پوزیشن پانچویں ہے۔

Fußball Bundesliga SC Freiburg gegen FSV Mainz 05
مائنز کی ٹیم فرائی برگ سے اپنا میچ ہار گئیتصویر: dapd

آج اتوار کے روز ڈورٹمنڈ کا مقابلہ ہینوور سے ہو رہا ہے۔ لیورکوزن کی ٹیم کائزرز لاؤٹرن کے مدمقابل آ رہی ہے جبکہ بنڈس لیگا کے گیارہویں میچ ڈے کا آخری مقابلہ شٹٹ گارٹ اور ویردر بریمن کی ٹیموں کے مابین آج شام کو ہو رہا ہے۔

رپورٹ: عاطف توقیر

ادارت: امجد علی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں