1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: اٹھارواں میچ ڈے مکمل، ڈورٹمنڈ بدستور سرفہرست

17 جنوری 2011

جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کا 18 واں میچ ڈے کل اتوار کے روز مکمل ہوگیا۔ گزشتہ روز کھیلے جانے والے ایک اہم میچ میں ہینوور 96 نے فرینکفرٹ کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

https://p.dw.com/p/zybO
تصویر: picture alliance/Pressefoto Ulmer

اتوار ہی کے روز دوسرا میچ کولون اور کائزرزلاؤٹرن کے درمیان کھیلا گیا، جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ بنڈس لیگا کا ایک میچ ڈے دراصل تین دنوں کے دوران کھیلے جانے والے میچوں پر مشتمل ہوتا ہے، جو کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز کھیلے جاتے ہیں۔

Fussball Bayer 04 Leverkusen BvB Borussia Dortmund
بائرلیورکوزن اور ڈورٹمنڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کا ایک منظر۔تصویر: AP

ہفتے کے روز چھ میچ کھیلےگئے۔ ویردر بریمن نے ہوفن ہائم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ ہفتے کے دوسرے اور اہم میچ میں شٹٹ گارٹ نے مائنزکو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔ میونشن گلاڈباخ نے نیورمبرگ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا، جبکہ ہیمبرگ کے ہاتھوں شالکے کو ایک صفر سے مات ہوئی۔

ہفتے کے دن کھیلےگئے دیگر دومیچوں میں وولفسبرگ اور دفاعی چیمپیئن بائرن میونخ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ سینٹ پاؤلی اور فرائی برگ کے درمیان کھیلا گیا میچ دو دو گول سے برابر ہوا۔

Flash-Galerie Bundesliga 15.01.2011 VfL Wolfsburg FC Bayern München
وولفسبرگ اور بائرن میونخ کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔تصویر: dapd

بنڈس لیگا کا اٹھارواں میچ ڈے مکمل ہونےکے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کچھ اس طرح سے ہے۔ ڈورٹمنڈ 46 پوائنٹس کے ساتھ لیگ ٹیبل پر بدستور سرفہرست ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر 12 پوائنٹس کے ایک بڑے فرق کے ساتھ ہینوور کی ٹیم ہے اور اس کے پاس 34 پوائنٹس ہیں۔ تیسری پوزیشن 33 پوائنٹس کے ساتھ مائنز05 کے پاس ہے، جبکہ چوتھی پوزیشن پر بائر لیورکوزن ہے۔ لیورکوزن کے پاس بھی 33 ہی پوائنٹس ہیں مگر گول اوسط کی وجہ سے مائنز کو اس پر سبقت حاصل ہے۔ بنڈس لیگا پوائنٹس ٹیبل کی پانچویں پوزیشن بائرن میونخ 30 پوائنٹس کے ساتھ براجمان ہے۔

رپورٹ: افسراعوان

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں