1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا اوربائرن میونخ فٹبال ٹیم

28 جنوری 2009

بائرن میونخ فٹ بال ٹیم کے لئے اصلاحاتی دور شروع ہو چکا ہے۔ بنڈس لیگ کے مقابلوں سے قبل تربیتی کیمپ لگانے اور پریکٹس کا پُرانا طریقہء کارختم کر دیا گیا ہے اب ٹیم کےکھلاڑیوں کے لئےآئندہ ایک فٹ بال دن8 گھنٹوں پر محیط ہو گا۔

https://p.dw.com/p/GhxA
جرمن چمپین شپ کا ٹائٹل بائرن میونخ متعدد بار جیت چکی ہے۔تصویر: AP

اس دوران کھلاڑیوں کو موبائل فون پر بات کرنے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔ نئے تربیتی کیمپ میں کھانے پینے کا بھی عمدہ انتظام ہے اور بچوں کی دیکھ بھال سمیت کئی طرح کی سہولتیں موجود ہیں۔ اس سر سبز و شاداب اور پُر فضا تربیتی کیمپ کی آرائش بڑے خوبصورت طریقے سے کی گئی ہے۔ اسے مہاتما بدھ کے مجسموں سے سجایا گیا ہے۔

ٹریننگ کیمپ کے ارد گرد 3 میٹر بلند جنگلے کو ہٹا کر اس کی جگہ ایک خوبصورت چاردیواری سی پھیر دی گئی تاکہ کھلاڑیوں کو گھٹن کا احساس نہ ہو۔ کوچ یورگن کلنزمان نے اپنا کام سنبھالتے ہی بائرن میونخ کے پرانےتربیتی ڈھانچے کو بدل کر رکھ دیا۔

اصلاحات اپنی جگہ لیکن کیا ان کا فائدہ کھیل کے میدان میں نظر آئے گا یا نہیں؟

اس ٹیم کے لئے حقیقی معنوں میں کامیابی بین الاقوامی سطح پر فتح ہے۔ جرمن چمپین شپ کا حصول اس کے لئے ایک چھوٹا ہدف ہے۔ یہ اعزاز وہ متعدد بار حاصل کرچکی ہے۔

اس کے سامنے بڑا ہدف یورپی چمپین شپ جیتنا ہے۔ بائرن میونخ نے اس سیزن میں کامیابی حاصل کرنے کی غرض سے چند نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ٹم بوروسکی کو ورڈن بریمن سے بلایا گیا ہے۔ یورگ بٹ کو اضافی گول کیپر کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ میشائیل رینسنگ پہلے گول کیپر کی حیثیت سے کھیلیں گے۔ یہ جگہ بائرن میونخ کےمشہور گول کیپر آلیور کاہن کی ریٹائرمنٹ سے خالی ہوئی۔ گول کرنے کے ماہر لوکا ٹونی کے خیال میں یہ سب کچھ کافی نہیں ہے۔ ان کے بقول چمپین لیگ میں آگے بڑھنے کے لئےپندرہ تا سولہ اعلٰی درجے کے کھلاڑی درکار ہیں۔ وہ کہتے ہیں : ’’لیگ میں ہم سے بھی زیادہ مضبوط ٹیمیں موجود ہیں۔‘‘

کوچ یورگن کلنزمان نے طے کر دیا ہے کہ میدان میں ان کے کھلاڑی آئندہ 4-4-2 کی ترتیب سے کھیلیں گے نہ کہ 4-5-1 کی ترتیب سے۔ وہ خود بھی سنٹر فارورڈ کی پوزیشن پر کھیلتے رہے ہیں اور جانتے ہیں کہ اس پوزیشن پر اکیلا کھیلتے ہوئے کھلاڑی کیا محسوس کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مخالف ٹیم پر حملہ کرنے کے لئے اُن کی ٹیم کے پاس تین بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔ ’’بہت سے دیگر فٹ بال کلب ہم پر رشک کرتے ہیں۔‘‘ بائرن میونخ ٹیم میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑی:

ٹم بوروسکی، ہانس یورگ بٹ، تھوماس کرافٹٹیم سے خارج ہونے والے کھلاڑی:

اولیور کاہن، برنڈ ڈریہر، یان شلاڈراف، لوکاس پوڈولسکی اور ڈوس سانتوز