1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بلیک سیبیتھ میوزیکل بینڈ کا نیا البم اگلے سال

13 نومبر 2011

مشہور اور قدیمی برطانوی میوزیکل بینڈ بلیک سیبیتھ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان کا نیا میوزیکل البم اگلے سال شائقین کے لیے ریلیز کیا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/139nh
اوزی اوسبورنتصویر: AP

بلیک سیبیتھ (Black Sabbath) میوزکل بینڈ کا قیام سن 1968 میں برطانوی شہر برمنگھم آیا تھا۔ نئے البم کی تشکیل کے لیے گروپ کے سابق اراکین نے ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی بڑھاتے ہوئے اس کی دوبارہ تشکیل کا اعلان تو گزشتہ سال کردیا تھا لیکن اب بینڈ کے اراکین نے گروپ پر جمی برف کو پگھلاتے ہوئے ورلڈ ٹور اور میوزک البم ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ ایک دلچسپ حقیقت ہے کہ سن 1968میں قیام کے بعد سے اس گروپ کے اراکین مسلسل بدلتے رہے ہیں۔ تبدیلی کا یہ عمل کم از پچیس مرتبہ ہوا ہے۔

اگلے سال ریلیز ہونے والے میوزیکل البم کے لیے چار ابتدائی اراکین ایک بار پھر جمع ہو گئے ہیں۔ اس کا اعلان لیڈ سنگر اوزی اوسبورن نے کیا۔ بلیک سیبیتھ بنیادی طور پر ہیوی میٹل میوزیکل بینڈ گروپ ہے۔ ہیوی میٹل راک موسیقی کے زمرے میں آتا ہے۔ اس کے ابتدائی اراکین میں اوزی اوسبورن لیڈ گلوکار ہوا کرتے تھے۔ ان کے ساتھیوں میں ٹونی لامی گٹار بجاتے تھے۔ بیس گٹار پر گیزر بٹلر تھے اور ڈرمر بِل وارڈ تھے۔ بعد کے سالوں میں اوزی اوسبورن کے علاوہ ساز نواز آتے رہے اور جاتے رہے۔ پچیس مرتبہ مختلف ساز نوازوں نے اس بینڈ میں شمولیت کی مگر اوزی اوسبورن کے ساتھ تعلق کو فروغ نہ دیا جا سکا۔

Black Sabbath
بلیک سیبیتھ گروپ کے اراکینتصویر: AP

ایک البم کی تیاری کے لیے پرانے دوستوں کے جمع ہونے پر شائقین نے اطمئنان اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔ مداحوں کے ساتھ ساتھ میوزیکل بینڈ کے اراکین نے بھی مسرت کے پیغامات جاری کیے ہیں۔ بینڈ کے گٹار نواز ٹونی لامی کا کہنا تھا کہ گروپ سے علیٰحدگی کے بعد بھی وہ تمام رابطےمیں تھے۔

سن 1978 کے بعد میوزیکل بینڈ بلیک سیبیتھ کے ابتدائی کارکنوں کا یہ پہلا البم ہوگا۔ ان کے نئے البم کا نام نیور سے ڈائی (Never Say Die) تجویز کیا گیا ہے۔ یہ بینڈ سن 1997 میں بھی اکھٹا ہوا تھا مگر تب یہ لوگ کوئی البم تیار کرنے سے قاصر رہے تھے۔

بلیک سیبیتھ نامی میوزیکل بینڈ کے مشہور گیتوں میں پیرانوئے اور آئرن مین شامل ہیں۔ نئے البم کو ریلیز کرنے کا اعلان امریکی شہر لاس اینجلس میں کیا گیا۔ اس البم کے علاوہ بلیک سیبیتھ نے ورلڈ میوزیکل ٹور کو بھی پلان کیا ہے۔ یہی گروپ اپنے پرانے سازنوازوں کے ساتھ اگلے سال جون میں ڈاؤن لوڈ فیسٹول میں بھی پرفارمنس دے گا۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں